
حافظ سعید اور جماعة الدعوة کے دیگر راہنماﺅ ں کے خلاف مقدمات درج
دہشت گردوں کی مالی معاونت کے الزام میں لاہور، گوجرانوالہ اور ملتان میں 5 کالعدم تنظیموں کیخلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات
میاں محمد ندیم
بدھ 3 جولائی 2019
15:56

(جاری ہے)
ان تنظیموں میں دعوة الارشاد ٹرسٹ ، معاذ بن جبل ٹرسٹ ، الانفال ٹرسٹ، المدینہ فاﺅنڈیشن ٹرسٹ اور الحمد ٹرسٹ شامل ہیں اور مقدمات میں حافظ محمد سعید ، عبدالرحمان مکی ، امیر حمزہ ، محمد یحیی عزیز کو نامزد کیا گیا ہے. ان افراد پر ٹرسٹس کے نام پر دہشت گردی کو پروان چڑھانے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کے الزامات ہیں. سی ٹی ڈی کے مطابق کالعدم تنظیموں کے خلاف بڑے پیمانے پر تفتیش اور تحقیق کے بعد یہ کارروائی کی گئی ہے ان غیر منافع بخش تنظیموں اور ٹرسٹس کے اثاثوں اور پراپرٹیز کے ذریعے دہشت گردی کے لیے مالی سہولت کاری کی گئی. واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سیکورٹی کونسل بھی ان تنظیموں کو کالعدم قرار دے چکی ہے. واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے حافظ محمد سعید سے منسلک دو تنظیموں جماعةالدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کے مالی اثاثے ضبط اور ان کا انتظام سرکاری تحویل میں لے چکی ہے. 19 دسمبر کے فیصلوں پر عمل درآمد کے لیے 28 دسمبر 2018کو ایک اور اعلیٰ سطحی میں حکمت عملی کے تحت پہلے مرحلے میں جماعة الدعوة اور فلاح انسانیت فاﺅنڈیشن کو سرکاری تحویل میں لیا گیا تھا جس کے بعد اگلے مرحلے میںجماعة الدعوة کے زیرانتظام دفاتر اور مدارس کو بھی سرکاری تحویل میں لے لیا گیا تھا.
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں پناہ گزینوں کی خیمہ بستیوں پر اسرائیلی حملے تشویشناک، یو این ادارہ
-
لبنان: جنگ زدہ لوگوں کو بڑے پیمانے پر فوری مدد درکار، یو این
-
شام میں متشدد کارروائیاں اور اسرائیلی حملے ناقابل قبول، جیئر پیڈرسن
-
لیبیا میں سیاسی عمل کے لیے نقصان دہ اقدامات سے اجتناب پر اصرار
-
بھارت کی جانب سے حملے کا خدشہ، خیبرپختونخواہ کے تمام اضلاع میں سائرن سسٹم نصب
-
وزیر اعظم نے بھارت کے بڑھتے ہوئے اشتعال انگیز رویے کو انتہائی مایوس کن اور تشویشناک قرار دے دیا
-
وفاقی وزیر احسن اقبال کی سیکریٹری جنرل ایگزیکٹو کونسل دبئی سے ملاقات،
-
وفاقی حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان
-
وفاقی حکومت کا موجودہ سکیورٹی صورتحال میں بڑا فیصلہ
-
وزیر اعظم سے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کا ٹیلی فونک رابطہ
-
آل پارٹیز کانفرنس بلائیں ، عمران خان کو بھی اس میں مدعو کریں
-
امدادی کٹوتیوں سے لاکھوں ہلاکتیں واقع ہونے کا خدشہ، ٹام فلیچر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.