کٹے ہونٹ اور تالو بچوں کے لیے دسواں فری پلاسٹک سرجری کیمپ کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 8 جولائی 2019 11:07

جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 08 جولائی2019ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھو کھر) کٹے ہونٹ اور تالو بچوں کے لیے دسواں فری پلاسٹک سرجری کیمپ کا انعقاد ڈاکٹر حفیظ الرحمن صدر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن جہلم نے آج پریس کانفرنس میں بتایا کہ جہلم میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال میں کٹے ہونٹ اور تالو بچوں کے لیے دسواں فری پلاسٹک سرجری کیمپ لگایا جا رہا ہے جس میں نامور پلاسٹک سرجن پروفیسر ڈاکٹر غلام قادر فیاض اپنی 44 رکنی ڈاکٹرز ٹیم کے ساتھ ان بچوں کا معائنہ کر کے پلاسٹک سرجری کریں گے جبکہ یہ کیمپ آوٴٹ ڈور مریضوں کے لیے 17 اور 18 جولائی کو شروع ہو گا اور معائنہ کے بعد 18,19,20,21 جولائی کو اپریشن ہوں گے جس میں پی ایم اے کے تمام ڈاکٹرز جن میں ڈاکٹر ارشاد علی تنیو،لیڈی ڈاکٹر فرح بشیر،ڈاکٹر ساجد علی ڈوگہ،ڈاکٹر عدنان نجف،ڈاکٹر ماہرہ گل کے علاوہ پی ایم اے کے تمام سینڑل اور پروینشل کونسلرز اور ایگزیکٹو ممبران ڈاکٹرز اس کیمپ میں آئے ہوئے تمام بچوں کی دیکھ بھال کریں گے اور اس کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں گے۔


متعلقہ عنوان :