Live Updates

آصف علی زرداری کے ابھی بھی حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری ،سینئیر صحافی کا دعویٰ

ایک عرب ملک زرداری کو مقدمات سے آزادکروانا چاہتا ہے، کوششیں جاری ہیں: ہارون رشید

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 9 جولائی 2019 21:54

آصف علی زرداری کے ابھی بھی حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری ،سینئیر صحافی ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔9جولائی2019ء) سینئیر صحافی و تجزیہ کار ہارون رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے ابھی بھی حکومت کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایک عرب ملک زرداری کو مقدمات سے آزادکروانا چاہتا ہے اور وہ حکومت کے ساتھ رابطے میں ہے۔ ہارونِ رشید نے بتایا کہ ان مذاکرات کا اصل اور آخری مقصد آصف علی زرداری کو مقدمات سے آزاد کروانا ہے۔

ہارون رشید نے کہا کہ عرب ملک کوششیں کر رہا ہے کہ آصف علی زرداری نے اس ملک کی اعلیٰ قیادت سے رابطہ کیا ہے اور مقدمات سے نکلنے کے لیے مدد مانگی ہے جس کے بعد پاکستانی حکومت سے اس عرب ملک کے مذاکرات چل رہے ہیں۔خیال رہے کہسابق صدر آسف علی زرداری جعلی اکاؤنٹس کیس اور منی لانڈرنگ کیس میں نیب کی حراست میں ہیں اور ان پر اربوں روپے کرپشن کا کیس چل رہے ہے اور ذرائع کے مطاببق وہ حکومت کے ساتھ ڈیل کرنا چاہتے ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہاین آر او نہیں ملے گا پیسا واپس کرنا ہوگا، کرپٹ افراد کوعام جیلوں میں رکھنے کی قانون سازی کریں گے، وزیرقانون سے کہا ہے ایسا قانون بنائیں کہ ان افراد کو عام جیل میں رکھا جائے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ہر سال 10ارب ڈالر منی لانڈرنگ کے ذریے باہر جاتے ہیں۔ پچھلی حکومت نے14ارب ڈالرکے کمرشل قرضے لیے ہوئے تھے۔

ٹیکس کی آدھی رقم قرضو ں پر سود کی مد میں چلے گئے۔ دوست ممالک مدد نہ کرتے تو ملک دیوالیہ ہوجاتا۔ یو اے ای، چین، سعودی عرب اور اب قطر نے ہماری مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ کم ہوتوکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ بڑھتاہے۔ ٹیکس بیس بڑا کرنے سے ٹیکس ٹارگٹ حاصل ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کسی کو این آر او نہیں ملے گا اوران کو پیسے واپس کرنا ہوں گے۔ ن کا کہنا تھا کہ زرداری خاندان اور اومنی گروپ نے یہاں سے پیسہ چوری کر کے باہر بھجوایا، جس کی مثال جعلی اکاﺅنٹس کا کیس ہے، حدیبیہ پیپلز ملز اور ہل میٹل کے ذریعے بھی سارا پیسہ ملک سے باہر جا رہا تھا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ روپے کی قدر میں کمی کی بڑی وجہ منی لانڈرنگ ہے، این آر او لینے والے کس منہ سے سلیکٹڈ کی بات کر رہے ہیں۔انہیں این آر او نہیں ملے گا نہ کوئی ڈیل ہو گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات