بلدیہ اپنے محدود وسائل میں شہریوں کی خدمت کر رہی ہے، خواجہ اعظم رسول

جمعہ 12 جولائی 2019 21:00

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جولائی2019ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خواجہ اعظم رسول نے کہاکہ شہریوں کو بنیا دی سہولت فرائم کر نا ہماری ذمہ داری ہے بلدیہ مظفرآباد اپنے محدود وسائل میں شہریوں کی خدمت کر رہی ہے چیف آفسیر بلدیہ سردار شبیر عباسی ،ایڈمنسٹریٹر بلدیہ نے مزید کہا کہ بلدیہ ملازمین شہر کے اندر صفائی کے نظام کو بہتر کرنے کے لیے دو شفٹوں میں کام کررہے ہیںمین شاہراوں کے کناروں پر نئے ڈسٹ پن رکھے جارہے ہیں شہری کوڑا کرکٹ ٹوکریوں میں ڈال کر باشعور شہری ہونے کا ثبوت دیں تا کہ بلدیہ ملازمین کو کو بھی کوڑا کرکٹ اٹھانے میں آسانی رہے۔

(جاری ہے)

شعبہ صفائی کا عملہ بارش ہو طوفان ہو یا سیلاب ہو ندی نالوں کی صفائی کے لیے دن رات کام کررہے ہیں۔ خواجہ اعظم کا کہنا تھا کہ بلدیہ وسائل نہ ہونے کے باوجود بھی شہریوں کو بنیادی سہولیات میسر کررہی ہے،بارشوں کے باعث شہریوں کی مشکلایات میں اضافہ ہو جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :