Live Updates

عمران خان صاحب کراچی آئے اور دلاسے دے کر چلے گئے

سب سے زیادہ تباہی وبربادی کراچی اور حیدرآباد میں آئی ہے،مصطفیٰ کمال

Sajjad Qadir سجاد قادر ہفتہ 13 جولائی 2019 05:29

عمران خان صاحب کراچی آئے اور دلاسے دے کر چلے گئے
لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 13 جولائی2019ء)   وفاق سے لے کر صوبے اور صوبوں سے لے کر بڑے شہروںکی انتظامیہ تک ہر شخص ،حکومت ا ور اپوزیشن کاہر بندہ فنڈز نہ ہونے کا رونا روتا نظر آتا ہے۔وفاق کہتا ہے کہ صوبوں کے حصے میں سب کچھ چلا جاتا ہے جبکہ صوبے رونا روتے ہیں کہ وفاق ہمیں کچھ نہیں دیتا اور کراچی اسلام آباد جیسے بڑے شہروں کے لیے چونکہ الگ سے بجٹ ہوتا ہے اس لیے ان کے میئرز بھی الگ سے پریشان دکھائی دیتے ہیں۔

چونکہ کراچی پاکستان کا سب سے بڑا شہرہونے کے ساتھ ساتھ بزنس سٹی بھی ہے اس لیے اس کے مسائل سب سے زیادہ ہیں۔یہی وجہ ہے کہ ہر حکومت کی کراچی پر خاص نظر ہوتی ہے۔کراچی کو فنڈز نہ ملنے کے حوالے سے سندھ حکومت تو دہائیاں دیتی ہی ہے تاہم اب مصطفیٰ کمال نے بھی آواز بلندکرنا شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

چیئرمین پاک سر زمین پارٹی مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد کو اب تک وفاق سے کچھ نہیں ملا۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ اگر آج ملک میں سب سے زیادہ مسائل ہیں، تباہی ہے، تو صوبہ سندھ میں ہے۔چیئرمین پاک سر زمین پارٹی نے کہا کہ سب سے زیادہ تباہی بربادی کراچی اور حیدرآباد میں آئی ہے، آج کراچی بد ترین رہائش کا شہر بن گیا ہے۔انہوںنے کہا کہ عمران خان صاحب آئے اورصرف دلاسے دے کر چلے گئے، وزیراعظم سے وزیراعلیٰ بات نہیں کرتے۔ان کا کہنا تھا کہ نہ تو کراچی کو کچھ ملا، نہ ہی حیدر آباد کے حصے میں کچھ آیا، وفاق سے فنڈز نہیں ملتے۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کے پی اور پنجاب کے وزیراعلیٰ کو بٹھا کر نیا بلدیاتی نظام نافذ کیا گیا، سندھ بلو چستان کے لیے کب بلدیات کا نظام ہوگا. عوام منتظر ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات