پی پی چیئرمین بلاوال بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کا سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کا دورہ، اکیڈمک بلاک3کا افتتاح

ہفتہ 13 جولائی 2019 19:48

پی پی چیئرمین بلاوال بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ کا سکھر آئی بی ..
سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2019ء) پی پی پی چیئرمین بلاوال بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ نے آئی بی اے یونیورسٹی سکھر کا دورہ کیا اور اکیڈمک بلاک3کا افتتاح کیا، افتتاحی تقریب کے موقع پر بی بی آصفہ بھٹو زرداری، وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاھ، سابق وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاھ، صوبائی مشیر اطلاعات مرتضیٰ وہاب، ایم این اے سید خورشید احمد شاہ، ناصر حسین شاھ، اعجاز جکھرانی، وائس چانسلر سکھر آئی بی اے نثار صدیقی اور دیگر بھی موجود تھے۔

فتتاحی تقریب سے خطات کرتے ہوئے پی پی پی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ سمیت ملک بھر کے ہر شہر میں سکھر آئی بی اے جیسے ادارے دیکھنا چاہتے ہیں، کاش باقی پاکستان کو پتہ ہوتا کہ سندھ میں نوجوان ایسی محنت اور ترقی کررہے ہیں، قائداعظم جیسی نظریاتی جدوجہد کیلئے ہمیں پڑھے لکھے نوجوان کا ساتھ چاہئے جس سے صوبے و ملک کی ترقی ہوسکے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے سکھر آئی بی اے کا بنیاد 1994میں رکھا اور آج یہ ادارہ عالمی معیار کا بن چکا ہے اور نوجوانوں کو بین الاقوامی معیار کی تعلیم اور سہولیات میسر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے وہ سکھر بھی یاد ہے جو انہوں نے محترمہ کی پہلی برسی سے واپسی پر دیکھا تھا اور انہیں آج کا ترقی کرتا ہوا سکھر بھی یاد رہیگا اور سکھر آئی بی اے میں ترقی کی ساتھ ساتھ این آئی سی وی ڈی اور ایس آئی یوٹی جیسے ہسپتالوںمیں مفت و معیاری علاج کیا جارہا ہے امید ہے کہ سکھر آئی بی اے کے نوجوان میرے ساتھ ملک کر محنت کرینگے اور اپنے صوبے و ملک کی خدمت کرینگے۔

بلاول بھٹو زرداری نے مزید کہا کہ سکھر آئی بی اے میں Spaceاور انجینئرنگ کا کام دیکھ کر بہت خوشی ہوئی ہے اتنی محنت اور ذہن کا کام سندھ میں ہورہا ہے کاش باقی پاکستان کو یہ پتہ ہوتا کہ سندھ کے نوجوان اپنے صوبے اور ملک کی ترقی کیلئے محنت کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ وہ چاہتے ہیں ہیں کہ جس طریقے سے سکھر میں آئی بی اے نے ترقی کی ہے اسی طرح ہم ملک کے ہر شہر میں ترقی کرسکتے ہیں اور جب بھی نوجوانوں کی باری آئیگی تو پاکستان اس طریقے سے ترقی کریگا کہ کوئی بھی ملک ہمارا مقابلہ نہیں کرسکیگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہماری مشترکیہ محنت اور جدوجہد سے ملک میں جمہوری، معاشی و انسانی حقوق کو تحفظ مل سکے گا، اس جدوجہد کیلئے پڑھے لکھے نوجوانوں کا ساتھ چاہئے۔ پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سیاسی جلسوں اور اسیمبلیوں میں تقاریر کے ساتھ ساتھ ہمیں نظریاتی جدوجہد کیلئے ذہین نوجوانوں کا ساتھ چاہئے اور نوجوانوں کو اسکولوں اورکرکیٹ سمیت ہر میدان میں یہ ذہنی اور نظریاتی جدوجہد کرنی ہے جو کہ قائداعظم محمد علی جناح نے ایک پرامن ملک کیلئے کی تھیں۔

تقریب کے دوران پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور آصفہ بھٹو زرداری نے سکھر آئی بی اے یونیورسٹی کے اسٹوڈنٹس کے ساتھ سیلفیاں بنوائیں اور کچھ وقت ان کے ساتھ گذارا۔ قبل ازیں پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے اکیڈمک بلاک3کا افتتاح کیا اور نالیج سینٹر، آئی ٹی لیب اور دیگر شعبہ جات کا دورہ کیا اور معلومات حاصل کیں۔