شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں انجمن تاجران خیرپور کے صدر کی جانب سے نیٹ ورکنگ عشائیے کا اہتمام

ہفتہ 13 جولائی 2019 19:49

سکھر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2019ء) شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپورمیں انجمن تاجران خیرپور کے صدر لالا عبدالغفار شیخ کی جانب سے گزشتہ شب نیٹ ورکنگ عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔ پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ وائیس چانسلر شاہ عبداللطیف یونیورسٹی خیرپور عشائیے کی خصوصی مہمان تھیں۔ جبکہ پروفیسر ڈاکٹر غلام رضا بھٹی وائیس چانسلر شیخ ایاز یونیورسٹی شکارپور اور محمد نعیم سندھو ڈپٹی کمشنر خیرپور اعزازی مہمان تھے۔

اس موقع پر لالا عبدالغفار شیخ نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ سندھ امن،برداشت اور مہمان نوازی کا گہوارا ہے۔ ڈاکٹر پروین شاہ نے امن ، برداشت اور بھائی چارے کے فروغ میں تھیزپیانز تھیٹر کراچی کے کردار کو سراہا اور کہا کہ یہ سارا کریڈٹ تھیٹر کے ڈائریکٹر فیصل ملک کو جاتا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مہمانوں کو روایتی اجرک کے تحفے پیش کیئے گئے۔

عشایئے میں رئیس غلام قاسم جسکانی، پروفیسر ڈاکٹر نور شاہ بخاری، پروفیسر ڈاکٹر غلام علی ملاح، پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری، پروفیسر عبدالسلام شیخ ، میجر (ریٹائرڈ )سید تصور حسین و دیگر نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ تھیزپیانز تھیٹر کی جانب سے یونیورسٹی میں منعقد کیئے جانے والے 4روزہ قومی فوک صوفی فیسٹول کے سلسلے میں ایک اہم اجلاس پروفیسر ڈاکٹر پروین شاہ کی صدارت میں منعقد ہوا۔

تھیزپیانز کے ڈائریکٹر فیصل ملک نے وائیس چانسلر کو اس فیسٹول کے بارے میںآگاہی دی ۔ انہوں نے کہا کہ اس فیسٹول میں پورے ملک سے پرائیڈ آف پرفارمنس اور تمغہ امتیاز فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ فیسٹول میں گھوڑوں کا رقص، لائیٹ اورسائونڈ شو، نگاڑا، چمٹا شہنائی بجانے کا مظاہرہ، صوفی رقص، ڈھولک اور امن اور برداشت کے موضوع پر صوفی ازم کا ایک مذاکراتی سیشن بھی ہوگا جس میں سندھ اور پنجاب کی 4درگاہوں کے سجادہ نشین شرکت کریں گے۔

اس سارے فیسٹول کے اخراجات تھیزپیانز فائونڈیشن برداشت کرے گی۔ یاد رہے کہ یہ فیسٹول 19ستمبر سے 22ستمبر 2019تک منعقد ہوگا۔ ڈاکٹر پروین شاہ نے فیصل ملک کو اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور کہا کہ اس فیسٹول کو کامیاب بنانے کیلئے مختلف کمیٹیوں کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔ ڈاکٹر پروین شاہ نے کہا کہ سندھ صوفیا کی سرزمین ہے جن کا پیغام امن ، برادشت، رواداری اور بھائی چارہ ہے۔ اس سلسلے میں فیسٹول کا آفیشل اعلان اگست 2019میں پی سی ہوٹل کراچی میں منعقد ہونے والی پریس کانفرنس میں کیا جائے گا۔ اجلاس میں میریٹوریس پروفیسر ڈاکٹر محمد یوسف خشک، پروفیسر ڈاکٹر غلام علی ملاح، پروفیسر ڈاکٹر تاج محمد لاشاری، پروفیسر سرفراز کوریجو فوکل پرسن و دیگر نے شرکت کی۔