لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع

مون سون کا موجودہ سسٹم جمعرات تک ملک میں رہے گا، شدید آندھی کے ساتھ بارش کا امکان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 14 جولائی 2019 11:22

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع
لاہور(اردواپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔14جولائی2019) لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔ مون سون کا موجودہ سسٹم جمعرات تک ملک میں رہے گا۔ ملک بھر میں شدید آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج صبح بھی لاہور سمیت کئی علاقوں میں شدید بارش ہوئی جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتہ سے جمعرات کے دوران ملک کے بالائی علاقوں میں تیزہوائوں اور آندھی کے ساتھ مون سون کی مزید بارش کی توقع ہے اور اس دوران کشمیر، اسلام آباد، بالائی پنجاباور بالائی خیبرپختونخوا میں اکثر مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھ بارشجبکہ ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں چند مقامات پر موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق (آج) اتوار سے جمعرات تک ژوب، ڈی آئی خان، ڈی جی خان،ملتان، بہاولپور اور ساہیوال ڈویژن میں بھی چند مقامات پر تیزہوائوں اور گرج چمک کے ساتھبارش کی پیشنگوئی کی گئی ہے۔ تیز بارشوں کی وجہ سے ہزارہ، راولپنڈی، ڈی جی خان ڈویژن اور کشمیر کے مقامی ندی نالوں میں طغیانی اور ہزارہ ڈویژن ،کشمیر میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔

بارش کے باعث لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد اور راولپنڈی ڈویژن کے نشیبی علاقے زیر آب آنے کا بھی خدشہ ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران راولپنڈی،گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویژن،کشمیر اور اسلام آباد میں کہیں کہیں تیزہوائوں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مر طوب رہا ہے۔ مون سون کا موجودہ سسٹم جمعرات تک ملک میں رہے گا۔ ملک بھر میں شدید آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔