ارسلان افتخار کیخلاف کارروائی کی جائے،پاکستان بار کونسل کا نیب کو خط

بدھ 17 جولائی 2019 00:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جولائی2019ء) سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کے بیٹے ارسلان افتخار پر کرپشن کیس کا معاملہ، پاکستان بار کونسل نے معاملے کی تحقیقات کے لیے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا۔

(جاری ہے)

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا کہ ارسلان افتخار پر کرپشن کیس کے معاملے کی معاملے کی تحقیقات کے لیے چیئرمین نیب کو خط لکھ دیا گیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق ارسلان افتخار کیخلاف کارروائی کے لیے سپریم کورٹ نے نیب کو احکامات جاری کیے جبکہ ان کی جانب سے نظر ثانی اپیل بھی واپس لے لی گئی تھی۔اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ عدالتی احکامات کے باوجود نیب نے ارسلان افتخار کیخلاف کارروائی نہیں کی، احتساب سب کیلئے کے نعرے پر عمل کرانا چاہیے، نیب ارسلان افتخار کیخلاف کارروائی کرے۔