پتوکی میں موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا گلیاں بازار و خالی پلاٹ پانی سے بھر گئے

بدھ 17 جولائی 2019 15:36

پتوکی میں موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا گلیاں بازار ..
پتوکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2019ء) پتوکی میں موسلادھار بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا گلیاں بازار و خالی پلاٹ پانی سے بھر گئے سوریج سسٹم ناکارہ گھریلو عمارتیں گرنے کا خدشہ بھڑ گیا ڈی سی او قصور فوری طورپر پر نوٹس لیں تفصیلات کے مطابق پتوکی ہلّہ بھائی پھیرو سرائے مغل واں رادھا رام کے ارد گرد علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی بارش کے پانی سے گلیاں بازار و خالی پلاٹ پانی سے بھر گے جبکہ تین تین ماہ گٹروں کی صفائی نہ ہونے سے سوریج سسٹم مکمل طور ناکارہ ھو کر رہ گیا اسسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر نے علم ہونے کے باوجود خاموشی اختیار کر لی ہے جبکہ گلی بازاروں اور خالی پلاٹوں میں پانی جمع ہونے کی وجہ سے گھریلو عمارتیں گرنے کا خدشہ پیدا ھو گیا ہے شہریوں نے ڈی سی او قصور چیف سیکرٹری پنجاب وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے فوری طور پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -