میگاکرپشن مقدما ت کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے‘جسٹس(ر)جاوید اقبال
احتساب سب کیلئے " کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہیں‘نیب کا ایمان ’’کرپشن فری پاکستان ‘‘ہے ‘چیئرمین نیب پ*چیئرمین قومی احتساب بیورو جسٹس (ر) جاوید اقبال کی زیر صدارت اجلاس c2انوسٹی گیشنزاور 8 انکوائریوں کی منظوری دیدی گئی
بدھ 17 جولائی 2019 21:49
(جاری ہے)
قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 2انوسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی ۔جن میںآفیسرز /آفیشلز آف بورڈ آف ریونیو،منظور قادر ،سابق ڈائریکٹر جنرل سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری شامل ہیں ۔
قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 8 انکوائریوں کی منظوری دی گئی جن میں پاکستان انڈسٹریل ڈویلپمنٹ کارپوریشن لیمیٹیڈ کراچی کے اہلکاران و افسران ، ،شہزاد ریاض ،سکندر راپوتو ،شجاع راپوتو حیدر آباد /جامشوروٹائون ناظم تلوکہ سیہون ضلع دادو،غلام حیدر جمالی ،سابق انسپکٹر جنرل پولیس سندھ کراچی ،منظور علی مگسی،لیاقت علی جتوئی ،آفیسرز /آفیشلز آف پاکستان ریلوے اینڈ ریونیو ڈیپارٹمنٹ ،کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اہلکاران و افسران ،محکمہ ریونیو حکومت سندھ نارتھ ناظم آباد کراچی سنٹرل اور دیگرکیخلاف انکوائریوں کی منظوری دی گئی۔نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے ڈاکٹر انجم رحمن ،پرنسپل شہید محترمہ بینظیر بھٹو میڈیکل کالج لیاری ، جی ایم عمر فاروق بوریرو،محمد حبیب ،ایڈیشنل سیکرٹری /ڈی ڈی او،محمد ہارون ،صوبائی اسمبلی سندھ کے خلاف انکوائری چیف سیکرٹری کو مزید قانونیکارروائی کیلئے بھیجنے کی منظوری دی۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے کراچی پورٹ ٹرسٹ کے اہلکاران و افسران کے خلاف انکوائری وزارت پورٹ انیڈ شپنگ کو قانونی کارروائی کیلئے بھیجنے کی منظوری دی ۔ نیب کے ایگزیکٹو بورڈ نے لینڈ یوٹیلائزیشن ڈیپارٹمنٹ سندھ کے افسران و اہلکاران محمد قاسم اور دیگر،میسرز ضیاء الدین ہسپتال کی انتظامیہ ،کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے پارکنگ اور اینٹی انکروچمنٹ کے شعبہ کے اہلکاران و افسران، ہاکی ایسوسی ایشن ویسٹ کی انتظامیہ اور دیگر، بشیر دائوود،مریم دائوود اور دیگر، امان اللہ میسرز العصر گروپ کراچی ،اورآفیسرز/آفیشلز آف سندھ ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکینشنل ٹریننگ اتھارٹی اور دیگر کے خلاف اب تک عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق انکوائریز بند کرنے کی منظوری دی۔ چئیرمین نیب جسٹس جاوید اقبال نے کہا کہنیب -"احتساب سب کے لئے " کی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہے۔میگاکرپشن کے مقدما ت کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔ بدعنوانی ایک ناسور ہے جو ملکی ترقی و خوشحالی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔انہوں نے کہاکہ نیب بدعنوان عناصر ،اشتہاری اور مفرو ر ملزمان کے مقدمات کو قانون کے مطابق منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے تمام وسائل بروئے کار لارہا ہے۔نیب افسران ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں "نیب کا ایمان -کرپشن فری پاکستان "ہے ۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.