Live Updates

قرضوں کے اژدھا سے چھٹکارا حاصل کئے بغیر معیشت ترقی نہیں کر سکتی ‘ ہمایوں اختر خان

احتساب کے جاری عمل کو روکنا یا کرپشن کرنیوالوں سے رعایت عوام کے مینڈیٹ سے انحراف ہوگا اپوزیشن ملک کو آگے بڑھنے میں معاونت فراہم کرنیکی بجائے اپنے لئے ’’پتلی گلی ‘‘ کی تلاش میں سر گرداں ہے

جمعرات 18 جولائی 2019 13:01

قرضوں کے اژدھا سے چھٹکارا حاصل کئے بغیر معیشت ترقی نہیں کر سکتی ‘ ہمایوں ..
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جولائی2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنماہمایوں اختر خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی قیادت نے اپنی اور اپنے حواریو ںکی زندگیوںمیںخوشحالی اورآسودگی کیلئے کروڑوں عوا م کو قحط کی نہج تک پہنچا دیا ،احتساب کے جاری عمل کو روکنا یا کرپشن کرنے والوں سے کسی طرح کی رعایت عوام کے مینڈیٹ سے انحراف ہوگا،اپوزیشن ملک کو آگے بڑھنے میں معاونت فراہم کرنے کی بجائے صرف اپنے لئے ’’پتلی گلی ‘‘ کی تلاش میں سر گرداں ہے ۔

ان خیالات کا اظہارا نہوںنے اپنے دفتر میں ملاقات کیلئے آنے والے پارٹی رہنمائوں سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ ہمایو ں اختر خان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے ۔

(جاری ہے)

موجودہ حکومت نے اپنی کامیاب سفارتکاری سے ثابت کیا ہے کہ پاکستان جغرافیائی لحاظ سے انتہائی اہمیت کا حامل ملک ہے اور دنیا نے اسے تسلیم کیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ عالمی عدالت انصاف نے اپنے فیصلے میں لکھ دیا ہے کہ کلبھوشن یادو بھارتی جاسوس ہے جو پاکستان کی بہت بڑی کامیابی ہے ۔ ثابت ہو گیا ہے کہ بھارت دہشتگردی کے ذریعے پاکستان کو عدم استحکام سے دو چار کرنے کی کوششوں میں ملوث رہا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ کسی چھوٹے سے ادارے میں بھی اٹھائے جانے والے اقدامات کے نتائج چند ماہ میں سامنے نہیں آ تے او رپاکستان22کروڑ عوام کا ملک ہے ۔

موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے اثرات بہت جلد سامنے آئیں گے اور اس کے بعد اپوزیشن کے پاس کہنے کیلئے کچھ نہیں ہوگا ۔ ہمایوں اختر خان نے کہا کہ سابقہ حکمرانوں کی شاہ خرچیوں کے انکشافات پر عوام حیرت میں مبتلا ہیں ۔ اگر اس کے باوجود احتساب کے جاری عمل کو روکنا یا کرپشن کرنے والوں سے رعایت برتنا عوام کے مینڈیٹ سے انحرا ف ہوگا اور ہم اس کے متحمل نہیں ہو سکتے۔

اگر ہم نے ملک کو آگے لے جانا ہے تو قابل ٹیکس آمدن والوں کو ٹیکس نیٹ میں آنا ہوگا ۔ موجودہ حکومت نے عملی طور پر ثابت کیا ہے کہ ٹیکسوں سے اکٹھا ہونے والا پیسہ ماضی کی طرح حکمرانوں کے اللے تللوں پر نہیں بلکہ ملک و قوم کی فلاح و بہبود پر خرچ ہوگا ۔ انہوں نے کہا کہ جب تک ہم قرضوں کے اژدھا سے چھٹکارا حاصل نہیں کر لیتے ہماری معیشت دبائو کا شکار رہے گی اس لئے حکومت کی بھرپور کوشش ہے کہ اپنے وسائل میں اضافہ کیا جائے اور قرضوں سے نجات حاصل کی جائے اور انشا اللہ پانچ سال بعد موجودہ حکومت قرضوں میں اضافے کی بجائے س میں کمی کر کے جائے گی اور یہ تاریخ میں ایک ریکارڈ ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات