انتقامی کارروائی سے بچنے کیلئے کسی کے جوتے صاف کر نے سمیت کئی آسان راستے ہیں ،میں ایسا نہیں کرونگی ، مریم نواز
اپنے والد کے ساتھ ہر پاکستانی کی جنگ لڑ رہی ہوں ،یہ لڑائی قانون کی بالادستی، ووٹ کو عزت دلانے اور میڈیا پر عائد پابندیوں کے خلاف بھی ہوگی،حکومت کے ہاتھ سے اداروں کی بیساکھی ہٹائیں تو یہ منہ کے بل گریگی، جیل میں کپڑے دھوئے ، چوہوں والا کھانا بھی کھایا ، جیل کاٹنے کے بعد مزید مضبوط ہوگئی ہوں ،مسلم لیگ (ن) ایک مردوں کی جماعت رہی ہے ، ایک خاتون کا لیڈر کے طور پر سامنے آنا آسان نہیں تھا، انٹرویو
جمعرات 18 جولائی 2019 17:36
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر میری ذاتی خواہشات ہوتیں تو میں جدوجہد کا راستہ اختیار نہ کرتی، آسان راستہ مجھے بھی آتا ہے اس میں آپ کو بس ہاتھ جوڑنے پڑتے ہیں، اس میں آپ کو جوتے صاف کرنے پڑتے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ میرا مقصد اداروں کے ساتھ لڑائی نہیں بلکہ ملک میں قانون کی بالادستی، اور جمہوری اقدار کو مستحکم کرنا ہے۔ آئین میں ہر ادارے کا کردار واضح ہے اور صرف عوام اور ان کے نمائندوں کی رائے مقدم ہے، اگر اس توازن کو زبردستی دبانے کی کوشش کی جائے گی تو صرف عدم توازن نہیں ہوگا بلکہ تباہی آئے گی۔انہوںنے کہاکہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں گزشتہ 70 برسوں سے جمہوریت کبھی بالواسطہ اور کبھی بلا واسطہ طور پر منقطع ہوتی رہی ہے اور جمہوری روایات کو ملک میں کبھی پنپنے نہیں دیا گیا جس کی وجہ سے سیاسی انتشار پیدا ہوتا ہے۔ دنیا کے کسی بھی ملک کی تاریخ اٹھا کر دیکھ لیں جہاں سیاسی عدم استحکام رہا اس ملک نے کبھی ترقی نہیں کی۔ایک سوال پر مریم نواز نے کہا کہ وہ 2019 میں آمریت نہیں دیکھ رہیں لیکن عمران خان دو ٹکے کے اقتدار کے لیے ہر جمہوری اقدار کو روندنے کو تیار ہیں اور وہ سمجھتی ہیں اس سے بڑا گناہ کوئی نہیں۔پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کیلئے سلیکٹڈ' لفظ کے استعمال سے متعلق سوال پر مریم نواز نے کہا کہ یہ لفظ انہیں کیوں برا لگتا ہے اور پارلیمنٹ میں اس پر پابندی کیوں لگائی گئی، اگر آپ سلیکٹڈ نہیں ہیں تو آپ کو اس لفظ سے کیا تکلیف ہے۔مریم نواز نے کہا کہ عمران خان کو جس طرح سلیکٹ کیا گیا اس کے تین مراحل ہیں، پہلے مرحلے میں الیکشن سے قبل اٴْن کے مخالفین کی پکڑ دھکڑ کی گئی، دوسرے مرحلے میں الیکشن کے روز نتائج کی تبدیلی اور تیسرے مرحلے میں پوسٹ ریگنگ کی گئی جو آج بھی مخالفین کو ہراساں کرنے کی صورت میں جاری ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ انتخابات سے قبل چٴْن چٴْن کر مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں سے رابطے کیے گئے اور انتخابات کے روز جب تک مطلوبہ نمبر حاصل نہیں کیے گئے اٴْس وقت تک انتخابی نتائج روکے گئے اس کے باوجود حکومت 4 ووٹوں پر کھڑی ہے۔ حکومت کے ہاتھ سے اداروں کی بیساکھی ہٹائیں تو یہ منہ کے بل گرے گی۔مریم نواز نے کسی کا نام لیے بغیر کہا کہ انہوں نے مجھے جیل میں ڈالا جہاں تین مہینے کی بے گناہی میں جیل کاٹی، وہاں کپڑے بھی دھوئے، چوہوں والا کھانا بھی کھایا، یہ بہت اچھا ہوا کہ جیل میں میری ٹریننگ ہوئی جس سے مزید مضبوط ہوگئی ہوں۔سیاسی حکمت عملی سے متعلق مریم نواز نے کہا کہ جس راستے کا انتخاب انہوں نے کیا اس کی بہت بڑی قیمت چکائی ہے، اٴْن کے خلاف ڈان لیکس بنا، اس میں کوئی لینا دینا نہیں تھا، پاناما لیکس بنا جس میں جیل بھی کاٹی اور اس دوران والدہ کا بھی انتقال ہوا۔مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کے ایک جج نے جب یہ کہہ دیا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو ضمانت نہ دینے کے لیے ان پر دباوً ہے اور وہ جج آج انصاف کے لیے مارے مارے پھر رہے ہیں۔مریم نواز نے کہا کہ احتساب کا پورا فساد بنا کر جو وزرائے اعظم کے ساتھ کیا جاتا ہے یہ صرف نواز شریف کے ساتھ نہیں ہوا، بے نظیر اور ذوالفقار علی بھٹو بھی اس کی زد میں آئے، ان کی جنگ صرف نواز شریف تک محدود نہیں ہے۔مریم نواز نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) ایک مردوں کی جماعت رہی ہے اور ایک خاتون کا لیڈر کے طور پر سامنے آنا آسان نہیں تھا۔مزید اہم خبریں
-
نو مئی کی تحقیقات ہونی چاہیے اور ملزمان کو سزا ملنی چاہیے، جو ظلم کرے وہ بھی معافی مانگے.ڈاکٹرعارف علوی
-
امریکا کی جانب سے اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا باضابط اعلان سامنے آگیا
-
سی پیک کے پہلے مرحلے کے تحت 25 ارب ڈالر کے منصوبے پاکستان میں زیر تکمیل ہیں،احسن اقبال
-
نان اور روٹی کے سرکاری ریٹ کانیا نوٹیفکیشن بھی اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کینیڈا:سکھ شہری کو قتل کرنے کے الزام میںگرفتار 3 بھارتی شہریوں کو عدالت میں پیش کردیا گیا
-
عمران خان کی آزادی والے ایجنڈے پر نکلا تھا وہ آج ختم ہوگیا،شیر افضل مروت
-
9 مئی پرآزاد کمیشن بنا کر تحقیقات کی جائیں ، ملوث عناصرکوسزا دی جائے‘عارف علوی
-
پاکستان سکھ برادری کو ان کے مذہبی مقامات کے دورے کی ہر ممکن سہولت فراہم کرتا رہے گا، سفیر مسعود خان
-
وزیرِاعظم شہبازشریف سے ازبکستان کے وزیرخارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
پاکستان بار کونسل نے پولیس تشدد اورسیشن عدالتوں کی منتقلی کیخلاف ملک بھر میں کل ہڑتال کا اعلان کر دیا
-
عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ کیس میں نیب کی نئی انکوائری پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے جواب طلب کرلیا
-
وزیراعظم کی ہدایت پر پاسکو(کل )سے گندم خریداری کا آغاز کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.