وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے دورہ نیلم کے دوران تجدید جنگلات کی نرسریوں کا معائنہ کیا

جمعہ 19 جولائی 2019 14:19

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) وزیر جنگلات سردار میر اکبر خان نے دورہ نیلم کے دوران تجدید جنگلات کی نرسریوں کا معائنہ کیا ہے۔ ضلعی ہیڈکواٹر آٹھمقام میں محکمہ جنگلات کے تعمیر شدہ دفاتر کا افتتاح کیا ہے۔ تجدید جنگلات کے کمپلیکس میں صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حکومت سمگلنگ اور ٹمبر مافیا کی روک تھام کے لئے اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

زندگی کا دار مدار سر سبز درختان پر ہے سبز جنگل کٹنے پر مکمل پابندی عائد ہے میرا کسی ٹھیکیدار یا کی ملازم سے کوئی تعلق نہیں ہے وفاقی حکومت کے بلین ٹری منصوبے پر عملدرآمد کر رہے ہیں۔ جنگلات کے تحفظ اورتجدید کے لئے حکومت آزاد کشمیر نے خطیر فنڈز مختص کئے ہیں۔ وادی نیلم ہماری ترجیحات میں شامل ہے غفلت برتنے پر کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ سیاحت کا فروغ ماحولیات کو بچانا، پانی کی کمی کو دور کرنا زندگی کا دار مدار سرسبز درخت ہیں۔ عوام جنگلات کے تحفظ کے لئے اپنا کردار ادا کریں۔ اس موقع پر چیف کنزویٹر خواجہ سجاد احمد، میر منظور مقبول، سید عصمت شاہ، خواجہ خورشید احمد فیروز اعوان و دیگر آفیسران موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :