وادی نیلم کے علاقے لیسوا میں آنے والے فلڈ میں سینکڑوں افراد کے قومی شناختی کارڈ ،پشتنی سرٹیفکٹ ،ڈومیسائل ،تعلیمی اسناد بھی سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے

جمعہ 19 جولائی 2019 15:26

نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جولائی2019ء) وادی نیلم کے علاقے لیسوا میں آنے والے فلڈ میں سینکڑوں افراد کے قومی شناختی کارڈ ،پشتنی سرٹیفکٹ ،ڈومیسائل ،تعلیمی اسناد بھی سیلابی ریلے کی نذر ہوگئے ،متاثرین کی سہولت کے لئے نادرا موبائل وین اور سٹیٹ سجبکٹس کے لئے انتظامیہ کی ٹیمیں موقع پر بھیجنے کا عوامی مطالبہ ،تفصیلات کے مطابق چند دن قبل وادی نیلم کے علاقے لیسوا میں آسمانی بجلی کی وجہ سے نالہ میں آنے والے سیلابی ریلی میں سینکڑوں مکانات تباہ ہوئے دیگر نقصانات کے ساتھ ساتھ سینکڑوں افراد کے قومی شناختی کارڈ ،پشتنی سرٹیفکٹ اورڈومیسائل کے ساتھ ساتھ تعلیمی اسناد بھی سیلابی ریلے کی نذر ہو گئیں عوام کی جانب سے یہ مطالبہ سامنے آیا ہے کہ فلڈ سے متاثرہ علاقے لیسوا میں نادرا کی ٹیمیں اور انتظامیہ کی ٹیمیں بھیجی جائیں جو موقع پر متاثرین کے شناختی کارڈ اور سٹیٹ سبجکٹس بلامعاوضہ تیار کر کے متاثرین کی مشکلات کا خاتمہ کریں ۔

متعلقہ عنوان :