Live Updates

امریکا کی وزیراعظم کو اپنا مہمان بنا کر رہائش کی پیشکش

کیا وزیراعظم امریکا کی بھی بچت کروانا چاہتے ہیں؟ وزیراعظم کے پیشکش سے انکار پر صحافی کا دلچسپ ٹویٹ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 20 جولائی 2019 11:50

امریکا کی وزیراعظم کو اپنا مہمان بنا کر رہائش کی پیشکش
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 جولائی 2019ء) : مشیر اطلاعات فردوش عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ امریکا نے وزیراعظم کو اپنا مہمان بنا کر رہائش کی پیش کش کی ہے لیکن وزیراعظم عمران خان نے انکار کر دیا ہے کیونکہ دیکھنا ہو گا اس کا دیگر چیزوں پر کیا اثر پڑے گا۔اسی حوالے سے ایک صحافی نے ٹویٹ کیا ہے کہ فردوس عاشق اعوان نے دلچسپ انکشاف کیا ہے کہ امریکا نے وزیراعظم کو اپنا مہمان بنا کر رہائش کی پیش کش کی مگر وزیراعظم عمران خان اتنی بچت کرنا چاہ رہے ہیں اتنی بچت کہ وہ امریکا کا بھی خرچہ نہیں کروانا چاہتے۔

۔
جب کہ دوسری جانب ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر صرف 60 ہزار ڈالر خرچ آئے گا ۔جب کہ ماضی میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے دورہ امریکہ پر 4 لاکھ 60 ہزار ڈالر خرچ آیا تھا جو عمران خان کے دورہ پر آنے والے خرچ سے کہیں زیادہ ہے۔

(جاری ہے)

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں شرکا کو وزیراعظم عمران خان دورہ امریکہ پر 4 لاکھ ڈالرز کی بچت سے آگاہ کیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ امریکہ پر آنے والے اخراجات میں کمی کو دیکھ کر انہیں خوب سراہا جا رہا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے 22 جولائی کو واشنگٹن میں ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات کے دوران دو طرفہ تعلقات پر بات چیت کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکہ آج کل موضوع بحث ہے ، وزیراعظم عمران خان کے اس دورے کو کافی اہمیت کا حامل قرار دیا جا رہا ہے۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس دورے کے بعد پاک امریکہ تعلقات کے حوالے سے صورتحال مزید واضح ہوجائے گی۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی وزیراعظم عمران خان کے ہمراہ ہوں گے اور اس طرح پاکستان کی سول او ملٹری قیادت ایک ساتھ ہو گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات