عارف والا، مسلح افراد نے ماں بچوں سمیت چارافراد کو اغواء کرلیا

پیر 22 جولائی 2019 17:00

عارف والا، مسلح افراد نے ماں بچوں سمیت چارافراد کو اغواء کرلیا
عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 جولائی2019ء) مسلح افراد نے ماںبچوں سمیت -4افراد کو اغواء کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نواحی گائوں50/EB میں شمس علی کی بیوی پروین بی بی اپنے بچوں احمدعلی اور فیزاکے ہمراہ گھر میں موجودتھی کہ وسیم اکرم ساتھی سے ملکر زبردستی اغواء کرکے ساتھ نقدی وسامان کل مالیت 75000روپے لے گیا جبکہ ایم بلاک کے رہائشی نعت علی کی 17سالہ بیٹی علینہ بی بی کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم افراد گن پوائنٹ پر اغواء کرکے لے گئے تھانہ میں الگ الگ مقدمہ درج کرلیے گئی ۔