Live Updates

اگر اے سی نواز شریف کا حق ہے تو دیگر مجرموں کو بھی یہی سہولیات ملنی چاہیں،فواد چوہدری

اپوزیشن کو چاہئے جیل ریفارمر پر بات کرے یہ جب حکومت میں آتے ہیں تو ایسی باتیں بھول جاتے ہیں،وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی

پیر 22 جولائی 2019 23:36

اگر اے سی نواز شریف کا حق ہے تو دیگر مجرموں کو بھی یہی سہولیات ملنی چاہیں،فواد ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 جولائی2019ء) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگر اے سی نواز شریف کا حق ہے تو دیگر مجرموں کو بھی یہی سہولیات ملنی چاہیں اپوزیشن کو چاہئے کہ وہ جیل ریفارمر پر بات کرے لیکن یہ جب حکومت میں آتے ہیں تو ایسی باتیں بھول جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کہا کہنا تھا کہ پاکستان کا وزیراعظم مسلم امہ کے لیڈر سمجھے جاتے ہیں اگر اے سی نواز شریف کا حق ہے تو دیگر چھوٹے مجرموں کو بھی یہی سہولیات فراہم ہونی چاہئیں، اپوزیشن کو چاہئے کہ وہ جیل ریفارمز پر بات کریں یہ اب تو سہولیات کی بات کرتے ہیں لیکن حکومت میں آکر بھول جاتے ہیں، مسلم ورلڈ میں سب سے زیادہ آزادی اظہار رائے ہے میں سینسر شپ کے حق میں نہیں ہوں، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کے دورے میں افغانستان کا مسئلہ سر فہرست ہے امریکہ الیکشن سے پہلے افغانستان سے اپنی فوجوں کا انخلا چاہتا ہے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ امریکہ افغانستان کو محفوظ اور پرامن چھوڑ کر جائے، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں خودکش دھمکاکہ 28سالہ خاتون نے کیا جو کہ افسوناک ہے، ہم چاہتے ہیں کہ خطے میں امن ہو اور خطے آگے بڑھے اکیلا ملک کبھی آگے نہیں بڑھتا، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بیٹے کہتے ہیں کہ ہم برطانوی شہری ہیں ہم پر پاکستان کا قانون نہیں لگتا، انہوں نے اور اسحاق ڈار نے بیرون ملک جائددادیں بنائیں، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ اپوزیشن کی چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کے خلاف تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں وہگی کیونکہ ان کے ذاتی تعلقات بہت زیادہ ہیں، چیئرمین سینیٹ کی تبدیلی کوئی بچوں کا کھیل نہیں ہے، اپوزیشن حکومت پر دباؤ ڈالنے کیلئے چیئرمین سینیٹ کو تبدیل کرنا چاہتی ہے، فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی ریلی کو نہیں روکنا چاہتے اور نہ ہی کسی قسم کی گرفتاریاں بھی نہیں ہونی چاہئیں۔

۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات