Live Updates

حسن ابدال، ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والوں نے ملک کو قادیانیت کی جانب دھکیلنا شروع کر دیا ہے،مفتی تاج الدین ربانی

جمعرات 25 جولائی 2019 20:44

حسن ابدال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 جولائی2019ء) ریاست مدینہ کا نعرہ لگانے والوں نے ملک کو قادیانیت کی جانب دھکیلنا شروع کر دیا ہے۔حرمت رسول پر ہماری سیاست اور مال اولاد قربان ہو جائے تو بھی پروا نہیں۔ان خیالات کا اظہار ضلعی امیر جے یو آئی مفتی تاج الدین ربانی نے یوم سیاہ کے حوالے سے نکالی گئی ریلی کے موقع پر پریس کلب تحصیل حسن ابدال میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کو دھمکیاں دینے والے بھی ان کے پاس جانے پر مجبور ہو چکے ہیں اور یہی ان کی سیاسی بصیرت کی دلیل ہے۔سیلیکٹڈ وزیر اعظم کو لانے والے خود بھی پریشان ہیں انہیں اپنے فیصلے پر نظر ثانی کر کے قوم کو اس عزاب سے نجات دلانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ یوم سیاہ کے موقع پر عوام احتجاج کر کے اپنے فیصلے کا اظہار کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکہ میں قادیانیوں کی جانب سے عمران خان کا جلسہ منعقد کرنا ہمارے موقف کی تائید ہے کہ ملک میں قادیانیت کو آگے لایا جا رہا ہے اور وہ اپنی سازشوں میں کامیاب ہیں۔انہوں نے کہا کہ پشاور میں ہونے والی ریلی میں تمام اپوزیشن جماعتوں کی شرکت سے حکومت گھبراہٹ کا شکار ہو چکی ہے اور ان کے وزراء کے بیانات سے ان کی پریشانی عیاں ہے۔پریس کانفرنس کے بعد ریلی کے شرکاء پشاور کے لیے روانہ ہو گئے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات