yشمالی عراق میں 34 کرد باغی مارے گئے، ترک وزیر دفاع کا دعویٰ

اتوار 28 جولائی 2019 19:20

ٓانقرہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 28 جولائی2019ء) ترک وزیر دفاع ہولوسی اکار نے یہ دعویٰ کیا ہے کہ شمالی عراق میں متعدد کارروائیوں کے نتیجے میں34 کرد باغی مار دیے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

استنبول میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے تر ک وزیر دفاع نے کہا کہ یہ کارروائیاںحالیہ دنوں میں کی گئیں جن میں کردستان ورکرز پارٹی کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ ترک حکومت کے علاوہ یورپی یونین اور امریکا بھی کردوں کی اس پارٹی کو دہشت گرد قرار دیتے ہیں۔ یہ باغی ترکی کے جنوب مشرقی کرد ریجن میں1984ئ سے آزدی کی مسلح تحریک چلا رہے ہیں