کفری قوتیں مسلم دنیا کی دفاعی اور اقتصادی قوت کمزور کرنے کے لیے سازشوں کی جال بچھائی جارہی ہے،رہنما جمعیت علما اسلام نظریاتی

پیر 5 اگست 2019 22:50

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اگست2019ء) جمعیت علما اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی امیر مولانا خلیل احمد مخلص مرکزی کنونیئر مولانا عبدالقادر لونی مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا محمود الحسن قاسمی سائیں مولاناعزیزاحمدشاہ مولانامحمدطاہربنوری امروٹی نجم خان ایڈوکیٹ مرکزی ترجمان حاجی سیدعبدالستارشاہ چشتی مولاناعبدالستارازادسالارعبدالغفارخان ودیگر نے کہانے کہاکہ کفری قوتیں مسلم دنیا کی دفاعی اور اقتصادی قوت کمزور کرنے کے لیے سازشوں کی جال بچھائی جارہی ہے اس وقت استعماری اورسامراجی قوتیں اکٹھے ہوکر سازشوں میں مصروف ہیں اقوام متحدہ اورٹرمپ انتظامیہ منہ منہ پر رام رام اور بغل میں چھڑی مسئلہ کشمیر پر منافقت کررہے ہیں اور کشمیر تنازع پرتیل چھڑکنے کی کوشش کررہی ہے اقوام متحدہ مسئلہ کشمیر کی حل میں مخلص ہے تومذکرات کی میزپر حل کریں اس مسئلے کے لیے ثالثی کاکردار ادا کریں انہوں نے کہا کہ امریکہ دنیاپر اپنی چودہرہٹ قائم کرنے کے لیے تنازعات کھڑا کرتے ہیں اورکسی بھی مسلم ملک کوکمزور و ناتواں سمجھتے ہیں سو معمولی بات پر بھی اس کا بازو مروڑنے پر تیار ہو جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکہ کی غنڈہ گردی اور بدمعاشی اور ان کی دجالی سازشیں خطے کے لیے ناسور ہے، امریکہ دنیا میں اپنی سپرحیثیت کو منوانے کے لئے بدامنی کی آگ پھیلائی جارہی ہے۔ امریکہ دراصل خطیمیں جنگ کے فضاکوپیداکرناسی پیک کی منصوبہ کوسبوتاژ کرنے کی سازش ہے انہوں نے کہا مودی صرف اپنی جنونی انتہاپسندی اورحماقت کا اظہار کررہے ہیں پاکستان کے خلاف متعصبانہ رویہ آزمودہ نسخہ سمجھ کر قوم کوبیوقوف رہا ہے ان کی بیوقوفی پاکستان کاکچھ بگاڑ نہیں سکتاہے انہوں نے کہا پاکستانی قوم اپنا دفاع اچھے طریقے سے کرنا جانتاہیں پاکستان مودی کی ان بزدلانہ کاروائیوں سے مرعوب ہونے والا نہیں انہوں نے کہامودی کشمیر میں ہونے والے مظالم پر پردہ پوشی اور کلبھوشن یادیو کیس سے نظریں چرانے کے لئے ڈرامہ رچارہے ہیں ان اوچھے ہتھکنڈوں سے نہ اپنے عوام کومطمئن کرسکیاورنہ مستقبل میں کچھ ملیگاانہوں نے کہا کہ بھارت ملکی سالمیت اور استحکام کو تہہ و بالا اور سی پیک منصوبہ سبوتاژ کرنے کی کوششیں ہیں مودی حالیہ انتخابات میں حالات کو جس طرف دھکیل رہے ہیں اس کے خطرناک نتائج برآمد ہونگے حالات مودی کے قابو سے باہر ہوگء ۔

یہ تو وہی بات ہوئی کھسیانی بلی کھمبا نوچے۔انہوں نے کہا پاکستان نے ہمیشہ امن کی بات کی ہیں پاکستان کی امن خواہش کوکمزوری سمجھنامودی کی حماقت کاانتہاہیں پاکستانی قوم ایک پچ پر ہیں مودی اپنے ستر سال ہسٹری کامطالعہ کریں مودی غنڈہ گردء کشمیرمیں انڈیادہشت گردی کاواحدعلاج اعلان جہاد ہے۔