Live Updates

حکومت نے کشمیر کاسودہ کر دیا،نا اہل حکومت کی وجہ سے بھارت نے کشمیریوں کے ساتھ ظلم و زیادتی بڑھا دی‘ رانا مشہوداحمد

حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کر رکھا ہے،یہاں قانون کی حکمرانی ختم ہو گئی ہے ،سلیکٹڈ کے ارد گرد سب جیلوں میں ہونگے‘میڈیا سے گفتگو

جمعرات 8 اگست 2019 14:33

حکومت نے کشمیر کاسودہ کر دیا،نا اہل حکومت کی وجہ سے بھارت نے کشمیریوں ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 اگست2019ء) مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما و سابق صوبائی وزیر رانا مشہود احمد خاں نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے کشمیر کاسودہ کر دیاہے،کسی کو پاکستان کی خودمختاری پر بات کرنے کی جرات نہیں تھی،عمران خان کی نا اہل حکومت کی وجہ سے بھارت نے کشمیریوں کے ساتھ ظلم و زیادتی بڑھا دی،موجودہ حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کر رکھا ہے،یہاں قانون کی حکمرانی ختم ہو گئی ہے ،سلیکٹڈ کے ارد گرد سب جیلوں میں میں ہونگے۔

نیب آفس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے موجودہ حکومت نے مہنگائی کا طوفان برپا کر رکھا ہے۔یہاں قانون کی حکمرانی ختم ہو گئی ہے ،سلیکٹڈ کے ارد گرد سب جیلوں میں میں ہونگے۔انہوںنے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت نے کشمیر کاسودہ کر دیاہے۔

(جاری ہے)

پاکستان کی 72 سال کی تاریخ میں مشرقی پاکستان کی علیحدگی ایک افسوس ناک عمل تھا۔کسی کو پاکستان کی خودمختاری پر بات کرنے کی جرات نہیں تھی۔

عمران خان کی نا اہل حکومت کی وجہ سے بھارت نے کشمیریوں کے ساتھ ظلم و زیادتی بڑھا دی۔انہوںنے کہاکہ موجودہ حکومت کو معلوم نہیں تھا کہ انڈیا کیا کرنے جا رہا ہے،پاکستان کے عوام کے جذبات مجروح نہیں کرنے دیں گے ،سلیکٹڈ لوگوں کو آئینہ دکھاتے رہیں گے ۔انہوںنے کہاکہ تین نامعلوم افراد کی درخواست پر میرے خلاف انکوائری کھول دی گئی۔مجھے فخر ہے کہ میاں نواز اور میاں شہباز کے ساتھ کام کیا، اگر اسکی سزا جیل ہے تو میں تیار ہوں۔انہوںنے کہاکہ انکوائری بند کرنے کے بعد کس قانون کے تحت انکوائری کھولی، نیب کو معلوم نہیں۔مریم نواز کے جلوسوں پر کیوں پابندی ہے۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات