Live Updates

ڈر ہے کہ نازی آریائی بالادستی کی طرح آر ایس ایس کا ہندو بالادستی کا نظریہ مقبوضہ کشمیر میں نہیں رکے گا: وزیراعظم عمران خان

اس کے ذریعے ہندوستان میں مسلمانوں پر دباؤ ڈالا جائے گا اور آخر کار پاکستان کو نشانہ بنایا جائے گا: وزیراعظم کا ٹویٹ

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 11 اگست 2019 14:01

ڈر ہے کہ نازی آریائی بالادستی کی طرح آر ایس ایس کا ہندو بالادستی کا ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست2019ء) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ڈر ہے کہ نازی آریائی بالادستی کی طرح آر ایس ایس کا ہندو بالادستی کا نظریہ مقبوضہ کشمیر میں نہیں رکے گا۔ وزیراعظم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’مقبوضہ جموں کشمیر میں کرفیو، کریک ڈاؤن اور کشمیریوں کی آنے والی نسلوں کی نسل کشی نازی نظریے سے متاثر آر ایس ایس کے نظریہ کو عیاں کرتی ہے۔

انکی کوشش ہے کہ نسلی کشی کے ذریعہ کشمیر کے آبادیاتی ںطام کو تبدیل کیا جائے۔ یہاں سوال یہ ہے کہ کیا دنیا اسے بھی ایسے ہی دیکھے گی جیسے ہٹلر کو میونخ میں دیکھتی رہی؟‘‘
 
انہوں نے اپنے دوسرے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’مجھے ڈر ہے کہ نازی آریائی بالادستی کی طرح ہندو بالادستی کا آر ایس ایس کا یہ نظریہ مقبوضہ کشمیر میں نہیں رکے گا۔

(جاری ہے)

اس کی بدولت یہ ہندوستان میں مسلمانوں پر دباؤ ڈالیں گے اور آخر کار پاکستان کو نشانہ بنایا جائے گا۔ یہ ہٹلر کے نظریے جیسا وژن ہے‘‘۔ 
 
دوسری جانب پاکستانی فوج نے بھاری توپ خانے کے ساتھ ایل او سی کی جانب جانا شروع کر دیا ہے۔سینئیر صحافی حامد میر نے بتایا ہے کہ پاکستانی فوج لائن آف کنٹرول پر مورچے سنبھالنے لگی ہے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں لکھا ہے کہ ’’آزاد کشمیر کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے میرے بہت ہی متحرک دوستوں نے بتایا ہے کہ آج رات سے پاکستانی فوج نے بھاری توپ خانے کے ساتھ ایل او سی کی جانب جانا شروع کر دیا ہے جبکہ آزاد جموں و کشمیر کی عوام پاکستانی جھنڈوں اور نعروں کے ساتھ فوج کا استقبال کر رہی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات