چین کو وضاحتیں دینےبھارتی وزیرخارجہ چین پہنچ گئے

چین کی پاکستان کی حمایت پر بھارت کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، بھارت کومقبوضہ کشمیر اورلداخ پر دنیا کو جواب دینا ہوگا

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 11 اگست 2019 20:53

چین کو وضاحتیں دینےبھارتی وزیرخارجہ چین پہنچ گئے
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔11 اگست 2019ء) چین کو وضاحتیں دینےبھارتی وزیرخارجہ چین پہنچ گئے، چین کی پاکستان کی حمایت پر بھارت کو شدید پریشانی کا سامنا ہے، بھارت کومقبوضہ کشمیر اورلداخ پر دنیا کو جواب دینا ہوگا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق
چین کے پاکستان کے ساتھ کھڑے ہونے کے اعلان کے بعد ب
ھارتی وزیرخارجہ چین پہنچ گئے ہیں۔ بھارتی وزیرخارجہ جے شنکر جموں وکشمیر کے معاملے پرچین کووضاحتیں دیں گے۔

(جاری ہے)

اس سے قبل پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے چین کا دورہ کیا تھا اور بھارتی اقدام پر چین کو آگاہ کیا تھا۔

جس پر چین نے کھلم کھلا پاکستان کی حمایت کا علان کیا تھا۔ جس پر بھارت کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ دوسری جانب
بھارت کے سابق فوجی اور بھارتی صحافی پراون ساہنے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انکشاف کیا ہے کہ چین اور روس نے مذاکرات کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالنا شروع کردیا ہے۔ چین اور بھارت کے ساتھ اعتماد سازی نہیں بلکہ مسئلہ کشمیر کا حل چاہتے ہیں۔

جبکہ بھارت کا حقیقت پسند طبقہ بھی اب تمام حقائق کو منظر پر لا رہا ہے۔ چین اور روس کے دباؤ کے بعد بھارت کیلئے کشمیر کے معاملے پر جلد مذاکرات کا آغاز کرنا ناگزیر ہو جائے گا۔ بھارتی صحافی نے بتایا کہ بھارتی فوج عسکریت پسندی کے تدارک کے آپریشنز کے علاوہ لڑنے کی صلاحیت نہیں رکھتی۔ بھارتی صحافی نے اپنی فوج بارے مزید کہا کہ آج ایک جدید دور کی جنگ ہمیں گھور رہی ہے، جبکہ بھارت نے جدید دور کی جنگ کیلئے فوج کو ناکارہ بنا دیا ہے۔

دوسری جانب برطانیہ کی لیبرپارٹی کے لیڈر جیریمی کوربن اپنے ایک بیان میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرتشویش کا اظہار کیا ہے۔ جیریمی کوربن نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرکی صورتحال انتہائی پریشان کن ہے۔ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ناقابل قبول ہیں۔ جیریمی کوربن نے کہا کہ کشمیری عوام کے حقوق کا احترام کیا جانا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ مقبوضہ کشمیرمیں کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کیلئے اقوام متحدہ کی قراردادوں کا نفاذ کیا جانا چاہیے۔

اسی طرح وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے عیدالاضحی ’’آزاد کشمیر‘‘ میں منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ دفتر خارجہ کی طرف سے وزیر خارجہ کے دورہ آزاد کشمیر کی تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی مظفرآباد آزاد کشمیر کیلئے روانہ ہوگئے ہیں، وزیر خارجہ کوہالہ میں مختصر قیام کے دوران اتوار کی شام پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے۔ جس میں وہ اس دورہ کی تفصیلات سے آگاہ کریں گے۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نماز عید مرکزی عید گاہ مظفرآباد آزاد کشمیر میں ادا کریں گے۔ وزیر خارجہ عیدِ کے روز مظفرآباد میں اظہار یکجہتی کشمیر ریلی کی قیادت بھی کریں گے۔