Live Updates

ایٹم بم مذاق کے لیے نہیں بنایا، بھارت جو چنگاری بھڑکا رہا ہے وہ اس میں خود جلے گا، شوکت یوسفزئی

بھارت کے ظلم و بربریت کو پوری دنیا دیکھ رہی ہے، بھارت کچھ بھی ختم کرے کشمیر کی حیثیت ختم نہیں کر سکتا، تقریب سے خطاب

بدھ 14 اگست 2019 14:25

ایٹم بم مذاق کے لیے نہیں بنایا، بھارت جو چنگاری بھڑکا رہا ہے وہ اس میں ..
پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اگست2019ء) وزیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا شوکت یوسف زئی نے کہا ہے کہ ایٹم بم مذاق کے لیے نہیں بنایا، بھارت جو چنگاری بھڑکا رہا ہے وہ اس میں خود جلے گا۔یومِ آزادی کے موقع پر سول سیکریٹریٹ پشاور میں پرچم کشائی کی مرکزی تقریب منعقد ہوئی، جس کے دوران ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی، بعد میں صوبائی وزیر اطلاعات شوکت یوسف زئی نے پرچم کشائی کی۔

اس موقع پر پولیس کے چاق و چوبند دستوں نے سلامی پیش کی، بچوں کی جانب سے ملی نغمے بھی پیش کیے گئے۔

(جاری ہے)

کشمیریوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے سول سیکریٹریٹ میں قومی پرچموں کے ساتھ کشمیر کے جھنڈے بھی آویزاں کیے گئے تھے۔تقریب سے خطاب میں صوبائی وزیرِ اطلاعات شوکت یوسف زئی کا کہنا تھا کہ بھارت کے ظلم و بربریت کو پوری دنیا دیکھ رہی ہے، بھارت کچھ بھی ختم کرے کشمیر کی حیثیت ختم نہیں کر سکتا۔انہوںنے کہاکہ انسانی حقوق والوں کو کشمیر میں ظلم نظر آنا چاہیے، بھارت ابھی نندن سے پوچھے کہ پاکستانی فوج کیسی فوج ہے۔صوبائی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ و زیراعظم اور وزیراعلیٰ کشمیر میں موجود ہیں، عمران خان نے امریکا میں پاکستان کی نمائندگی کی جس پر قوم کا سر فخر سے بلند ہوا۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات