Live Updates

آج بھی وزیراعظم عمران خان کی تقریر غیر متاثر کُن رہی

نہ آواز میں دبدبہ، نہ الفاظ میں رعب یا تاثیر۔ خاتون صحافی نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 14 اگست 2019 16:10

آج بھی وزیراعظم عمران خان کی تقریر غیر متاثر کُن رہی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 اگست 2019ء) : وزیراعظم عمران خان نے آج مظفر آباد میں آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی سے خطاب کیا ۔ وزیراعظم عمران خان کے اس خطاب پر خاتون صحافی غریدہ فاروقی نے انہیں تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان کے خطاب پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے خاتون صحافی غریدہ فاروقی کا کہنا تھا کہ آج بھی وزیراعظم عمران خان کی تقریرغیرمتاثرکن رہی۔

نہ آواز میں دبدبہ، نہ الفاظ میں رعب یا تاثیر۔ وہی تاریخ کا لیکچر وہ بھی آزاد کشمیراسمبلی میں جواسی ذہنیت کو 72 سال سے بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مجھے محسوس ہوا کہ وزیراعظم محض اخباری تراشے پڑھ کر آئے تھے۔ کم از کم لائن آف کنٹرول کو سیز فائر لائن ماننے کی توثیق ہی کرتے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل وزیراعظم عمران خان نے آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی نے کشمیر پر اپنا آخری کارڈ کھیل لیا ہے۔

جو کہ اس کی بہت بڑی اسٹریٹجک غلطی ہے۔ اسے یہ کارڈ بہت مہنگا پڑے گا۔عمران خان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ہمارے پاس اطلاعات ہیں کہ بھارت نے آزاد کشمیر پر حملے کا پلان بنایا ہوا ہے۔ مودی کو پیغام دیتا ہوں ، جو وہ کرے گا، اس کاجواب دیں گے۔ مودی کو اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔پاک فوج پوری طرح مستعد اور ہوشیار ہے۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ مودی کے نظریئے نے اس کے اپنے ہی قانون کو رد کر دیا۔

یوم آزادی پر کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہوں۔آج کشمیریوں پر انتہائی مشکل وقت ہے۔بی جے پی اور مودی کا اصل چہرہ دنیا میں بے نقاب کیا۔ ہمیں آر ایس ایس کے خوفناک نظریے کا سامنا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا کشمیری عوام کے لیے فکر مند ہے۔ اس وقت دنیا کی نظر کشمیر کے معاملے پر ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ میں دنیا میں کشمیر کی آواز اٹھانے والا سفیر بنوں گا، اور ان کے لیے آواز اُٹھاؤں گا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات