Live Updates

ہندوستان کسی صورت کشمیر پر قبضہ نہیں کر سکتا،میجر(ر) طاہر صادق

بدھ 14 اگست 2019 20:40

اٹک ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اگست2019ء) ممبر قومی اسمبلی این اے 55 پاکستان تحریکِ انصاف و سربراہ میجر گروپ میجر(ر) طاہر صادق نے اپنی رہائشگاہ سے یومِ یکجہتی ء کشمیر کے حوالے سے نکالی جانے والی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کسی صورت کشمیر پر قبضہ نہیں کر سکتا،مودی کے اقدام نے دنیا کے سامنے ہندو بنیے کا گھناؤنا چہرہ بے نقاب کر دیا ہے۔

ہندوستان کبھی بھی کشمیر یوں پر ہونے والے مظالم کو دنیا کی نظروں سے نہیں چھپا سکتا۔ریلی اسلام آباد جا کر پاکستان تحریکِ انصاف کے مرکزی احتجاجی پروگرام میں شریک ہوئی۔ریلی میں سابق ممبر قومی اسمبلی زین الٰہی، تنظیم اقبال پاشی، حاجی محمد اکرم، سردار شبیر ، شیخ قیصر جمیل، جمریز خان، ٹھیکیدار محمد افضل خان، مرزا شاہد بیگ، نثار علی خان، سردار اسد خان،ملک سجاد سرور، سبطین حیات ملک سمیت میجر گروپ کے اہم رہنماؤں چیئرمین اٹک پریس کلب رجسٹرڈ اٹک شیخ جاوید اقبال اور عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔

(جاری ہے)

میجرطاہر صادق نے کہا کہ کشمیریوں کی جدوجہد کو دنیا سے چھپانا ناممکن ہے،عالمی برادری کو اب اس مسئلے کی سنگینی کا خود اندازہ لگانا ہو گا اب مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے کا درست وقت آن پہنچا ہے۔ہندوستان نے آرٹیکل 370 اور 35A کو صدارتی حکم نامے سے معطل کر کے کشمیریوں پر شبخون مارا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِ اعظم عمران خان نے جتنا بھرپور موقف کشمیریوں کے لیے اختیار کیا ہے اس سے قبل کسی رہنما نے اختیار نہیں کیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات