بلاول بھٹو زرداری کا لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر اظہار افسوس

مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیئے مودی کے ہتھکنڈے اب ناکام ہوں گے،چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی

جمعہ 16 اگست 2019 16:17

بلاول بھٹو زرداری کا لائن آف کنٹرول پر پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے لائن آف کنٹرول(ایل او سی)پر بھارتی فورسز کی فائرنگ کی شدید مذمت اور پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے جاری کردہ بیان میں پی پی پی چیئرمین نے شہید اہلکاروں کے بلند درجات کے لیئے دعا کی اور ان کے خاندانوں سے یکجہتی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ شہید اہلکار قوم کے ہیرو ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے توجہ ہٹانے کے لیئے مودی کے ہتھکنڈے اب ناکام ہوں گے۔ بلاول بھٹو زرداری نے زور دیا کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور ایل او سی پر جارحیت کا نوٹس لے۔