حکومت نے ایک سال میں سیاسی میدان میں بڑی کامیابیاں حاصل کیں: میاں زاہد حسین
سفارتی محاذ پر بریک تھرو،عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر اجاگرہواجبکہ پاک امریکہ تعلقات بہتر ہوئے، فی الحال معاشی میدان میں حکومت کو کامیابی نہیں ملی، منصوبہ بندی کا فقدان رہا
پیر 19 اگست 2019 18:06
(جاری ہے)
ایک سال میں حکومت کی کرپشن کا کوئی بڑا سکینڈل سامنے نہیں آیا جس سے پتہ چلتا ہے کہ حکومت کی نیت اچھی ہے تاہم بعض شعبوں میں منصوبہ بندی کا فقدان نظر آیاہے۔
حکومت نے کرپشن کے خلاف قابل قدر مگر متنا زعہ اقدامات کئے ہیں جس کے اثرات سے سیاست سمیت مختلف شعبوں میں بدعنوانی کم ہو جائے گی جو ملکی ترقی کے لئے اہم ہے تاہم سیا سی محاذ آرائی بڑھ رہی ہے ۔انھوں نے کہا کہ حکومت کی خارجہ پالیسی کامیاب رہی ہے، فاٹا کا انضمام ایک بڑی کامیابی ہے، کفایت شعاری اختیار کی گئی ہے، غربت کے خاتمے کے لئے احساس پروگرام، بے گھر افراد کے لئے پناہ گاہ پروگرام اور ماحولیاتی بہتری کے لئے شجر کاری پروگرام بہتر رہے ہیں۔ سیاحوں کیلئے گلگت، بلتستان اوردیگر مقامات کیلئے درکارNOCکی شرط کو ختم کردیا گیا جبکہ 68ممالک کیلئے بز نس ویزا کے اجراء کا فیصلہ کیا گیا جس سے پاکستان میں سیا حت کے ساتھ ساتھ کاروبار اور سرمایہ کاری میں بھی اضا فہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ کرتارپور راہداری کا فیصلہ اور اس پر عمل درآمد ایک بڑا فیصلہ تھا جس سے پاک بھارت تعلقات میں دوررس نتائج سامنے آئیں گے جبکہ پوری دنیا کی سکھ برادری سے پاکستان کے تعلقات بہتر ہونگے اور سکھ یاتریوں سے زرمبا دلہ بھی حاصل ہوگا ۔انھوں نے کہا کہ حکومت نے ٹیکس کے نظام میں بھی بنیادی تبدیلیوں کی کوششیں شروع کر رکھی ہیں جن میں کامیابی سے ملک اپنے پیروں پر کھڑا ہونا شروع ہو جائے گا اس ضمن میں تاجر برادری کو حکومت کا سا تھ دینا چا ہئے ۔ معیشت کے محاذ پر کمزوری دکھائی گئی ہے،ایکسپورٹ میں اضافہ نہیں ہوااور مہنگائی پر قابو نہیں پایا جا سکا۔ ترقیاتی بجٹ میں400 ارب کا اضافہ کیا گیا،پاکستان پوسٹ ، پی ٹی وی اور کئی ادارے منافع میں آ گئے ہیں، پی آئی اے بہتری کی طرف گامزن ہے تاہم سفید ہاتھیوں کو بیچا نہیں جا سکا۔ٹیکس چوری کے کلچر پر ضرب لگائی گئی جس سے گوشوارے جمع کروانے والوں کی تعداد میں 10 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا جبکہ خسارے میں 15 فیصد کمی آئی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔حکومتی دعوں کے مطا بق حکومت نے ملک کو معاشی بحران سے نکال لیا ہے اور اب اسے غریب ،متوسط طبقہ اور کاروباری برادری کی امیدوں پر پورا اترنے کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے اخری تیزی کا رجحان رہا، 100 انڈیکس میں مجموعی طور پر 751.35 پوائنٹس کا اضافہ
-
سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان برقرار
-
روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کریک ڈائون جاری، 115 افراد گرفتار
-
ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ’ایس ای سی پی ایکس ایس‘ متعارف کروا دیا
-
بینک دولتِ پاکستان کی زری پالیسی کمیٹی (ایم پی سی)کا اجلاس 29اپریل کو ہوگا
-
بجلی 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
-
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ
-
عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافہ
-
ایل پی جی کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران سالانہ بنیادوں پر9 فیصد اضافہ
-
کریڈٹ کارڈز کے زریعہ خریداری اورادائیگیوں میں مارچ کے دوران سالانہ بنیادوں پر26.1 فیصداضافہ
-
ملک میں دالوں کی درآمدات میں جاری مالی سال کے دوران کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس72 ہزار445پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.