آرمی چیف کی مدت ملازمت میں3 سالہ توسیع ملک وقوم کے بہتر ین مفاد میں کی گئی ‘ گورنر پنجاب
بھارت ہر محاذ پر ناکامی کے بعد اب مسئلہ کشمیر سے توجہ ہٹانے کیلئے خطے میں امن کو تباہ کر نے کی سازشیں کر رہا ہے‘ چوہدری سرور
پیر 19 اگست 2019 21:58
(جاری ہے)
وہ یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور ٹائون شپ میں نئے اکیڈ مک بلاک کا افتتاح اور شجرکاری مہم کے سلسلے میں پودا لگانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقع پر صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن یاسر ہمایوں سمیت دیگر بھی موجود تھے۔
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرورنے میڈیا کے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے کہا کہ آج افغان امن ،مسئلہ کشمیر اوربھارت کے جنگی جنون کی وجہ سے خطے کی صورتحال پوری قوم کے سامنے ہیں اور ہمیں اس حوالے سے بہت سے چیلنجز درپیش ہے اس لیے آرمی چیف قمر جاوید باجود کی مدت ملازمت میں توسیع ملک وقوم اور وقت کی ضرورت ہے اور وزیر اعظم عمران خان کے اس فیصلے کی ہم مکمل تائید کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھر میوں کے باوجود کر تارپور راہداری کے منصوبے اور باباگرونانک کی550جنم کی تقر یبات کے حوالے سے تیاریاں جاری ہیںا ور انشاء اللہ ہم نہ صرف کر تار پور اہداری منصوبے کو مکمل کر یں گے بلکہ بابا گرونانک کے 550جنم کی تقر یبات میں شر کت کیلئے آنے والے تمام سکھ یاتر یوں کو فول پروف سیکورٹی اور دیگر سہولتیں فراہم کر یں گے۔ انہوں نے کہا کہ تحر یک انصاف کی وفاقی اور پنجاب حکومت مکمل طور پر میرٹ اورشفافیات کے مطابق فیصلے کر رہی ہے ۔ پنجاب کی تمام یونیورسٹیز میں مکمل میرٹ کے مطابق وائس چانسلرسمیت دیگر تقر ریاں ہورہی ہیں ہم نے یہ بھی فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب کی تمام یونیورسٹیز میں طلباء اور سٹاف کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے جس کے لیے ہر یونیورسٹی میں پینے کے صاف پانی کیلئے فلٹر یشن پلانٹس بھی لگائے جائیں گے اس کیلئے حکومت یونیورسٹیز کو مکمل سپورٹ فراہم کر ے گی۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.