مقبوضہ کشمیر میں بد ترین کرفیو،صدر ریاست بحیثیت چیف پیٹرن پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزادکشمیر ترجیحی بنیادوں پر منظم و موثر لائحہ عمل ترتیب دیں،زاہد امین

جمعہ 23 اگست 2019 17:41

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) چیئرمین وزیر اعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن زاہد امین نے صدرریاست سردار مسعود خان سے اپیل کی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بد ترین کرفیو، لاک ڈائون سے پیدہ شدہ سنگین صورتحال اور انسانی حقوق کی پامالی کے تناظرمیں پاکستانی عوام اور عالمی رائے عامہ کو متوجہ کرنے کیلئے ادویات و خوراک کی فراہمی کی منظم تحریک اور جنگ بندی لائن کے کم از کم دومقامات چکوٹھی و تیتری نوٹ پر امدادی ٹرکوں ، گاڑیوں ککے اجتماع کی ترتیب اہم تقاضا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صدر ریاست بحیثیت چیف پیٹرن پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی آزادکشمیر ترجیحی بنیادوں پر منظم و موثر لائحہ عمل ترتیب دیں ۔

متعلقہ عنوان :