ٹاڈا عدالت نے یاسین ملک کے تازہ پروڈکشن وارنٹس جاری کر دیئے

جمعہ 23 اگست 2019 20:18

سرینگر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 اگست2019ء) مقبوضہ کشمیر میں ٹاڈا عدالت نے جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے غیر قانونی طور پر گرفتار کئے گئے چیئرمین محمد یاسین ملک کے تازہ پروڈکشن وارنٹس جاری کر دیئے ۔

(جاری ہے)

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق ٹاڈا عدالت نے یاسین ملک کے تازہ پرودکشن وارنٹس جاری کرتے ہوئے نئی دہلی کی تہاڑ جیل کے حکام کو ہدایت کی ہے کہ انہیں 11 ستمبر کو عدالت میں ان کے خلاف مقدمات کی سماعت کے لئے پیش کیا جائے ۔ ٹادا عدالت کے پریذائیڈنگ آفیسر سبھاش سی کپتا نے کہا ہے کہ یاسین ملک کے تازہ پروڈکشن وقت کی کمی کے باعث ہونے کا امکان ہے ۔ ۔