ترجمان پاک فوج کا پاکستان مخالف فلم بنانے پر شاہ رخ خان کو کرارا جواب
’بارڈ اف بلڈ‘‘ کے ٹریلر میں مسلمانوں اور پاکستانیوں کو دہشتگرد اور فساد پرپا کرنے والا دکھایاگیا ہے
اتوار 25 اگست 2019 20:20
(جاری ہے)
شاہ رخ خان کو پاکستان مخالف ویب سیریز بنانے پر جہاں پاکستانیوں کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا جارہاہے وہیں پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شاہ رخ خان کو پاکستان اورمسلمان مخالف سیریز پروڈیوس کرنے پر حقیقت سے روشناس کراتے اور آئینہ دکھاتے ہوئے کہا ہے کہ ’’شاہ رخ خان آپ بالی ووڈ کے مرض میں مبتلا ہیں۔
جب کہ حقیقت میں ’’را‘‘ کے ایجنٹ جاسوس کلبھوشن جادھو، ونگ کمانڈر ابھی نندن اور 27 فروری 2019 کو پاکستان کی جانب سے بھارت کو دیا جانے والا منہ توڑ جواب دیکھیں۔ترجمان پاک فوج نے شاہ رخ خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم اور ہندو توا اور آر ایس ایس کے نازی ازم کے جنون کے خلاف آواز اٹھاکر امن اورانسانیت کو فروغ دے سکتے تھے۔‘‘واضح رہے کہ نیٹ فلیکس کے لیے بنائی گئی یہ ویب سیریز بھارتی ناول نگار بلال صدیقی کی کتاب پر مبنی ہے۔ ٹریلر میں دکھائی گئی کہانی کے مطابق بلوچستان میں چند بھارتی جاسوس بھارت کو اہم معلومات بھجوائے جانے سے قبل ہی پکڑے جاتے ہیں۔ جنہیں چھڑانے کے لیے ایک اور بھارتی جاسوس کبیر آنندکو پاکستان بھیجا جاتا ہے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
مجھے پروٹوکول کیوں دے رہے ہو، میں نے کرپشن تھوڑی کی ہے؟ بشریٰ انصاری
-
فلسطین ہمیشہ ہمارے دلوں اور ذہنوں میں رہتا ہے، عائزہ خان
-
سلمان خان نے مجھے فلم ’’جڑواں‘‘ سے کک آوٹ کر دیا تھا، گووندا کا دعوی
-
بھارتی پنجابی گلوکارواداکار دلجیت دوسانجھ کا گلوکارہ شازیہ منظور کو ٹربیوٹ ،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل
-
پاکستانی فلم انڈسٹری کے معروف کامیڈین رنگیلا کی19ویںبرسی 24مئی کو منائی جائے گی
-
نبیل ظفر نے ثانیہ مرزا کو نکاح کرنے کا مشورہ دیدیا
-
تقریب کے شرکا کی جانب سے چیزیں پھینکنے پر ماہرہ خان نے خاموشی توڑ دی
-
پاکستان کی پہلی ہاتھ سے تیار کردہ اینی میٹڈ فلم دی گلاس ورکر کانز فلم فیسٹیول میں پیش
-
گلوکار اور اداکار علی ظفر نے زندگی کی 44 بہاریں دیکھ لیں
-
ہم انسان ہیں، غلط فیصلے ہوجاتے ہیں،آغا علی
-
غریب لڑکے سے شادی نہیں کروں گی، ملائیکہ ریاض
-
بھارتی اداکارہ نے سابق شوہرکرن ویرمہرا سے شادی کو سب سے بڑی غلطی قرار دے دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.