واپڈا ڈیرہ کے سینکڑوں پنشنرز، بیوائیں گزشتہ کئی ماہ سے ادائیگیوں سے محروم، نوٹس لینے کا مطالبہ

بدھ 28 اگست 2019 17:08

ڈیرہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 اگست2019ء) واپڈا ڈیرہ کے سینکڑوں پنشنرز اور بیوائیں گزشتہ کئی ماہ سے ادائیگیوں سے محروم ہیں،جبکہمتاثرہ افراد میں ایک بڑی تعداد معمر بیوگان بھی شامل ہیں یہ سینکڑوں پنشنرز گزشتہ کئی ماہ سے پنشنز سے محروم چلے آرہے ہیں۔

(جاری ہے)

متاثرین نے وزیر اعظم پاکستان اور وفاقی وزیر بجلی وتوانائی عمر ایوب سے اپیل کی ہے کہ وہ ذاتی طور پر مداخلت کریں اور واپڈا ڈیرہ سے ا ن کے کئی ماہ کے واجبات کی ادائیگی کو یقینی بنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :