زرعی یونیورسٹی پشاور میں 6 ستمبر یوم دفاع کے ساتھ ’یوم یکجہتی کشمیر ریلی

جمعہ 6 ستمبر 2019 22:58

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 ستمبر2019ء) زرعی یونیورسٹی پشاور میں 6 ستمبر یوم دفاع کے ساتھ ’یوم یکجہتی کشمیر ملی جوش وجذبے کے ساتھ منایا گیا۔ جس میں یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت سمت فیکلٹی ڈینز، پروفیسرز، انتظامی افسران، یونیورسٹی ملازمین اور طلباء نے شرکت نیکی۔

(جاری ہے)

شرکاء نے وطن کے شہیدوں اور کشمیری عوام کے حق میں بینرز اٹھائے تھے۔

جس پر نعرے درج تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر جہان بخت نے کہاکہ ہم کشمیری عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔ بھارت کشمیری عوام پر ظلم بند کریں۔ انہوں نے 6 ستمبر کے تمام شہداء اور غازیوں کو بھی خراجِ تحسین پیش کیا۔ انہوں نے کہاکہ ہر پاکستانی اپنی افواج پر فخر کرتا ہے اور یقین رکھتا ہے کہ پاک فوج ہر محاذ پر سرخرو ہے۔