بلوچستان یونیو رسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ میں یوم دفاع اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب

جمعہ 6 ستمبر 2019 23:38

کوئٹہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 ستمبر2019ء) بلوچستان یونیو رسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی اینڈ مینجمنٹ میں یوم دفاع وشہداء اور یکجہتی کشمیر کے حوالے سے تقریب کاانعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں صوبائی وزیر صحت میر نصیب اللہ مری ،صوبائی وزیر مو اصلات میر محمد عارف محمد حسنی ، صوبائی وزیر ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن ملک محمد نعیم خان بازئی ،صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی ،صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی ،رکن صوبائی اسمبلی مبین خان خلجی وائس چانسلر بیو ٹیمز ڈاکٹر فاروق بازئی سمیت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔

تقریب میں یوم شہدا یکجہتی کشمیر کے حوالے سے ملی نغمے ،ٹیبلو ،تقاریر اور دیگر پروگرام پیش کئے گئے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی مشیر تعلیم حاجی محمد خان لہڑی نے کہا کہ ہمارے امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے مودی حکومت کشمیر سے اپنی تسلط فوری طور پر ختم کرے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ یوم شہدا ء بنانے کا مقصد شہداء کو خراج تحسین پیش کرنا اور بھارت کو یہ واضح پیغام دینا ہے کہ وطن عزیزکے دفاع کیلئے پوری قوم سیہ پلائی دیوار ثابت ہوگی ۔

ملک کا بچہ بچہ مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑرہوگا ۔تقریب سے اپنے خطاب میں صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی نے اپنے خطاب میں کہا کہ کسی قسم کہ بھارتی جا رحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ یوم شہدا جدید عہد کا دن اور مسلح افواج کو خراج عقیدت کا دن ہے ۔ہمارے جوانوں کا نذرانہ پیش کرکے ہمارے مستقبل کو بچایا ۔تقریب سے وائس چانسلر فاروق بازئی اور دیگر مقررین نے بھی خطاب کیا۔