Live Updates

پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے حقوق کیلئے آواز بلند کی ہے

، اقلیتیں پاکستان کا خوبصورت گلدستہ ہیں ،مودی نے بھارت میں بسنے والی اقلیتوں کا جینا محال کررکھا ہے ، اعجازاحمدچوہدری کی مینارٹی وفد سے ملاقات میںگفتگو

ہفتہ 7 ستمبر 2019 21:07

پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے حقوق کیلئے آواز ..
لاہور۔7 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 ستمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے ہمیشہ پاکستان میں بسنے والی اقلیتوں کے حقوق کے لئے آواز بلند کی ہے ، اقلیتیں پاکستان کا خوبصورت گلدستہ ہیں، اقلتیں پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم پر متحدہو کر اپنے مسائل کے حل کے لئے آواز اٹھا سکتی ہیں ،مودی نے بھارت میں بسنے والی اقلیتوں کا جینا محال کررکھا ہے ، وہ پنجاب سیکرٹریٹ میں پی ٹی آئی مینارٹی کی ایم این اے شنیلہ روتھ کی قیادت میں پنجاب بھرسے آئے ہوئے مینارٹی کے رہنمائوں اور کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر خطاب کررہے تھے ،انہوں نے کہاکہ بھارت نے کشمیریوں کو غیر آئینی اور غیر قانونی کرفیو کے باعث گھروں میں بند کررکھا ہے ، عالمی برادری مظلوم کشمیریوں کی آواز سنے اور کرفیوکوفوری ختم کروائے ، بھارتی صدر کو پاکستانی فضائی حدود استعمال کرنے کی اجازت نہ دینا حکومت کا احسن اقدام ہے ، مودی اور انکے حواری بوکھلاہٹ کاشکار ہوچکے ہیں، آزاد کشمیر کے دو مظلوم کشمیری کسانوں کو بھارت کی طرف سے دہشتگرد قرار دینے کی مذمت کرتے ہیں ، ایم این اے شنیلہ روتھ نے اعجازاحمد چوہدری کو پنجاب کا صدر اور دیگرگورننگ باڈ ی کے ممبران کو نئی ذمہ داری ملنے پر مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا ، شنیلہ روتھ نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ شیخوپورہ اور لاہور میںپولیس کی تحویل میں مسیحوں کے قتل کے واقعا ت کی شدید الفاظ میں مذمت کی ، ان واقعات میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ مظلوم خاندانوں کو انصاف مل سکے ، عامر مسیح کو پولیس تشدد کے ذریعے قتل کیا گیا ،پی ٹی آئی کی حکومت میں ایسے واقعات کو ہر گزبرداشت نہیں کیا جائیگا، آئی جی پنجاب ایسے واقعات پر سخت ایکشن لیں ، بعد ازاںاعجازاحمدچوہدری نے حلقہ این اے 133 کے پی ٹی آئی کے کارپوریشن کے یوسی کوآرڈینیٹرزکے اجلاس کی صدارت کی ، اجلاس میں حلقے میںدرپیش مسائل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور کوآرڈینٹرز کو ہدایت کی کہ وہ دن رات عوام کی خدمت کے لئے وقف کردیں اور عوام کے مسائل حل کرنے کی بھرپور کوشش کریں، اس موقع پر شہبازرٹھوال ، محمد عادل، شاہد سندھو، نوخیز کھوکھر، وقاص منشاء ، چندا ملک ، ملک قیصر، سعید خان ، ارشاد مٹھا، علائوالدین ، عارف بلوچ ، سمیع کھوکھر ، خالد جوئیہ ، خالد بابا ، میاں ثاقف ، چوہدری ریاض ،آفتاب افگن ، عمران مانا ، عمران نیازی ، بوٹا سیفی ، میاں زاہد لطیف ، جہانگیر مغل ، عرفان گجر، جاوید بھٹی ، اشفاق بلوچ سمیت پارٹی رہنمائوں اور کارکنوں نے شرکت کی۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات