Live Updates

اعجاز چودھری تحریک انصاف پنجاب کی صدارت بچانے میں کامیاب ہو گئے

معاون خصوصی نعیم الحق کی اعجاز چودھری کو بطور صدر پی ٹی آئی پنجاب ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ منگل 10 ستمبر 2019 00:11

اعجاز چودھری تحریک انصاف پنجاب کی صدارت بچانے میں کامیاب ہو گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 09 ستمبر2019ء) اعجاز چودھری تحریک انصاف پنجاب کی صدارت بچانے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے اعجاز چودھری کو بطور صدر پی ٹی آئی پنجاب ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کر دی ہے۔ خیال رہے کہ چند روز سے خبریں گردش کر رہی تھیں کہ تحریک انصاف نے پنجاب کی تنظیم کوتحلیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور فیصلہ پنجاب کی تنظیم کی جانب سے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو پارٹی سیکریٹریٹ طلب کرنے پرکیا گیا۔

کہا جارہا تھا کہ مرکزی قیادت نے وزیراعلیٰ عثمان بزدارکو پی ٹی آئی سیکریٹریٹ بلوانے کا سخت نوٹس لیا اور وزیراعلیٰ پنجاب کو پی ٹی آئی سیکریٹریٹ بلانے پر کور کمیٹی کے اراکین برہم ہوئے اور کہا کہ ارکان اسمبلی کو بھی بار بار اسمبلی سیکریٹریٹ آنے کا کیوں کہا جاتا ہے؟ اراکین اسمبلی نے کور کمیٹی میں صدر پی ٹی آئی پنجاب کے رویے کے خلاف شکایات کیں، اور کہا کہ پی ٹی آئی پنجاب کی قیادت حلقوں میں مداخلت کر رہی ہے جس کے بعد یہ خبریں آئیں کہ اعجاز شاہ سے پی ٹی آئی پنجاب کی صدارت واپس لینے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے تاہم اب اس بات کی تردید ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

اعجاز چودھری آج نعیم الحق کے پاس پہنچے تھے جنہوں نے انہیں بطور صدر پی ٹی آئی پنجاب ذمہ داریاں جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ ملاقات میں تحریک انصاف کی تنظیم اور ملکی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،پنجاب میں پارٹی امور،حکومت میں پارٹی کے کردار کے تعین اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر غور کیا گیا،دونوں رہنماوَں میں صوبہ پنجاب میں کرپشن کے خاتمے پر مشاورت، مختلف تجاویز پر بھی غورکیا گیا۔

دوسری جانب سوشل میڈیا پر وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی ہے جس مین دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ گاڑی سے اتر کر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر فیصل شہزاد پر برہمی کا اظہار کیا۔وزیر داخلہ اعجاز شاہ کل ننکانہ صاحب پہنچے تھے جہاں انہوں نے گاڑی سے اترتے ہی گالی دے کر ڈی پی کو برہمی کا اظہار کرنا شروع کر دیا تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات