پاکستان تحریک انصاف مقامی حکومتوں کے الیکشن میں بھی کارکردگی کی بنا پر شاند ار کامیابی حاصل کر ے گی، مہر انصر اقبا ل ہر ل

جمعرات 12 ستمبر 2019 14:09

سلانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 ستمبر2019ء) ًضلعی صد ر پاکستا ن تحریک انصاف مہر انصر اقبا ل ہر ل نے کہا ہے کہ پاکستا ن تحریک انصاف کی حکو مت مقا می حکومتوں کا جو نیانظا م متعارف کر ار ہی ہے و ہ قومی قیا د ت کی نرسر ی ثا بت ہو نے کے علاو ہ حقیقی معنوںمیں انقلاب بر پا کر نے کا با عث بنے گا ا س نظا م کی بد و لت ترقیاتی فنڈز کی مقا می سطح پر منتقلی سے بنیادی مسائل حل ہو ں گے، ترقیاتی فنڈز کی امتیاز ی تقسیم ختم اور پسند نا پسند کا سلسلہ بھی بند ہو گا، پاکستا ن تحریک انصاف مقامی حکومتوں کے الیکشن میں بھی کارکردگی کی بنا پر شاند ار کامیابی حاصل کر ے گی۔

(جاری ہے)

ان خیا لا ت کا اظہارانہوں نے پاکستان تحریک انصاف کے سئینر راہنما طارق عز یز با جوہ اور عمران مہد ی گجر کی قیا دت میں ملنے وا لے پارٹی وفد سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیاا نہوںنے کہا کہ نئے بلدیاتی نظا م میں مقا می نمائند ے با اختیا ر بنیا د ی مسائل جنگی بنیادوں پر حل کر نے کا با عث بنیں گے۔