نیپرا کا پورٹ قاسم اور گوادر کے 300 میگاواٹ کے کول پاور پراجیکٹس کے ٹیرف کے تصفیہ طلب امور کو جلد حل کرنے کا فیصلہ

پیر 16 ستمبر 2019 12:57

نیپرا کا پورٹ قاسم اور گوادر کے 300 میگاواٹ کے کول پاور پراجیکٹس کے ٹیرف ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 ستمبر2019ء) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبہ کے توانائی کے پراجیکٹس بشمول پورٹ قاسم اور گوادر کے 300 میگاواٹ کے کول پاور پراجیکٹس کے ٹیرف کے تصفیہ طلب امور کو جلد حل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

پاور ڈویژن کے ذرائع کے مطابق سی پیک منصوبہ کے تحت توانائی منصوبوں کی طلب اوررسد سے متعلق تحقیقی رپورٹ رواں سال اکتوبرتک مکمل کئے جانے کا امکان ہے۔

سی پیک منصوبہ کی پیشرفت کے عملدرآمد کا جائزہ لینے کے لئے 98 ویں اجلاس میں اس حوالے سے ٹیرف کے تعین اور دیگر معاملات کا تفصیل کے ساتھ جائزہ لیا گیا جس میں نیپرا کی طرف سے یقین دہانی کرائی گئی کے ٹیرف کے تصفیہ طلب مسائل کو جلد سے جلد حل کر لیاجائے گا۔