Live Updates

وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب اور مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو اعتماد میں لیں، امیر حیدر ہوتی

منگل 17 ستمبر 2019 14:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 ستمبر2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی امیر حیدر خان ہوتی نے کہا ہے کہ وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب اور مسئلہ کشمیر پر تمام سیاسی جماعتوں کی قیادت کو اعتماد میں لیں۔

(جاری ہے)

منگل کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان 27ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے، اس بڑے فورم پر بھارت کو بے نقاب کرنے کیلئے وزارت خارجہ کو بھر پور تیاریاں کنی چاہئیں، دوست ممالک سے روابط میں مزید بہتری لائی جا ئے۔

امیر حیدر ہوتی نے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں ٹیکس وصولی کا جو ہدف ساڑھے پانچ ہزار ارب روپے مقرر کیا ہے وہ پورا ہوتا ہوا نظر نہیں آ رہا، اس فیصلے پر نظر ثانی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں آ ئل ریفائنری پر حملے کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا، اس حوالے سے بھی حکمت عملی طے کی جائے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات