بھارت کا جنگی جنون امن کیلئے سب سے بڑا خطر ہ ہے، گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور

جمعرات 19 ستمبر 2019 18:11

بھارت کا جنگی جنون امن کیلئے سب سے بڑا خطر ہ ہے، گورنر پنجاب چوہدری ..
لاہور۔19 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 ستمبر2019ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ بھارت کا جنگی جنون ، کشمیر میں کر فیو اورکشمیر یوں پر بھارتی مظالم کی وجہ سے خطے میں صورتحال انتہائی کشیدہ ہے اور بھارت کا جنگی جنون امن کیلئے سب سے بڑا خطر ہ بن چکا ہے۔

(جاری ہے)

وہ جاپان کے سفیر کونینورو مٹسودااور کینیڈین ہائی کمشنروینڈی گلمور سے گور نر ہائوس لاہور میں ملاقات کے دوران گفتگو کر رہے تھے، اس موقع پرمسئلہ کشمیر ،خطے کی صورتحال اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت دیگر ایشوز پر بات چیت کی گئی، جاپان کے سفیر کونینورو مٹسودااور کینیڈین ہائی کمشنروینڈی گلمور نے وفود کے ہمراہ گور نر ہائوس لاہور میں گور نر پنجاب سے الگ الگ ملاقاتیں کیں جبکہ اس موقعہ پر گور نر پنجاب نے دونوں ممالک کے سفارتکاروں سے کہا کہ دنیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ بھارتی اقدامات کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریںاور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کو حل کروایا جائے کیونکہ جب تک مسئلہ کشمیرنہیں ہوگا اس وقت خطے میں امن واستحکام کسی بھی صورت ممکن نہیں ہوسکتا پاکستان پہلے امن کی بات کر تا رہا ہے اور آج بھی ہماری پہلی تر جیح امن اور مسائل کو حل کر نا ہے۔