موجودہ حکومت نے ناکامیوں کے ریکارڈبنالیے ہر طرف مصیبت ،پریشانی، مہنگائی، بے روزگاری اور مایوسی پھیل رہی ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی

ّموجودہ حکومت نے ملک بین الاقوامی سودی اداروں کے حوالے کرکے عوام کے ارمانوں وخواہشات کا خون کیا عوام سے کیا ہواکوئی وعدہ وفانہیں ہوا الٹانئے پاکستان میں ہر کام اُلٹ،عوام دشمن کیا جارہا ہے، امیر جماعت اسلامی بلوچستان

جمعرات 19 ستمبر 2019 21:20

گ*کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 ستمبر2019ء) امیرجماعت اسلامی بلوچستان مولاناعبدالحق ہاشمی نے کہاکہ موجودہ حکومت نے ناکامیوں کے ریکارڈبنالیے ہر طرف مصیبت ،پریشانی، مہنگائی، بے روزگاری اور مایوسی پھیل رہی ہے کہیں سے کوئی خوشخبری اور امید نہیں۔موجودہ حکومت نے ملک بین الاقوامی سودی اداروں کے حوالے کرکے عوام کے ارمانوں وخواہشات کا خون کیا عوام سے کیا ہواکوئی وعدہ وفانہیں ہوا الٹانئے پاکستان میں ہر کام اُلٹ،عوام دشمن کیا جارہا ہے جو لمحہ فکریہ ہے ۔

جماعت اسلامی ہر ظلم کے خلاف ہر محاذ پر جدوجہد کر رہی ہے ۔جماعت اسلامی کرپشن وکمیشن مافیا کے خلاف جدوجہد کا نام ہے بلوچستان کرپشن کے خاتمے اور دیانت دار افراد کے حکومت میں آنے سے تبدیلی آسکتی ہے انہوں نے کہا کہ بلوچستان کومسائل سے نجات اور حقوق ملنے سے پاکستان بھی ترقی کریگا ۔

(جاری ہے)

قومی میڈیا،قومی جاعتوں کوبلوچستان کے مسائل کے حل میں کر دار ادا کرنا چاہیے ۔

بلوچستان کے مسائل کواجاگر کرنے ،کشمیریوں پر مظالم کوبے نقا ب کرنے کے لیے ہماری جدوجہد جار ی رہے گی صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے عوام بدترین وسلگتے مسائل کا شکار ہیں مہنگائی ،معیشت وملک کوآئی ایم ایف کے حوالے کرنے،بدترین لوڈشیڈنگ،سی پیک میں بلوچستان کونظر اندازکرنے ،کرپشن کے خلاف اور کشمیر میں بھارتی مظالم کے خلاف سب کو مل کر جدوجہد کرنا ہوگا ہم ملک کو بدعنوانی ،بے ایمانی سے پاک اسلامی دلیر دیانتدار قیادت دینا چاہتے ہیں تاکہ قومی دولت قوم کے مسائل حل کرنے پر خرچ کیا جائے ۔

بلوچستان کو بار بار لوٹ گیاہے ہر حکومت میں بے انتہاکرپشن ہوئی ہے مگر کسی کاکوئی پوچھنے والانہیں احتساب نام کاکوئی سسٹم نہیں صوبے کوریگستان بنانے والوں کو عبرتناک سزاملنی چاہیے تاکہ قوم کے مسائل حل ہو۔کشمیریوں پرمظالم کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونا ہوگا ۔ قوم جماعت اسلامی سے امیدرکھتی ہے کہ یہ نظام کو تبدیل کرسکتے ہیں بدقسمتی سے اس قوم سے ناکام نااہل اوربدعنوان عناصر نے اتنے وعدے مختلف ناموں سے کیے کہ اب قوم اچھے پر بھی اعتمادکیلئے تیار نہیں ۔

قوم کو اسلامی وقومیت سمیت مختلف ناموں سے دھوکے دیے گیے نہ اسلام کا نعرہ لگانے والوں نے اسلام نافذ کیا اور نہ قومیت کا نعرہ لگانے والوں نے قوم کے مسائل حل کیے قوم کو ہمیشہ مختلف ناموں پر تقسیم کیا گیا اور دھوکہ دیکر کرپشن لوٹ مار مہنگائی بدامنی اور عوامی مسائل میں اضافہ کیا گیا ۔مسائل میں اضافہ کرنے والے یہی مسلط شدہ ناکام سیاستدان ہیں قوم ان ناکام ناہل بے وفا سیاستدانوں سے خبر دار رہے اور ان سے لوٹی ہوئی دولت کاحساب کرنے ،مسائل کے حل ،لوڈشیڈنگ،بے روزگاری سے نجات کیلئے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں جماعت اسلامی کی عوامی تحریک کوکامیاب بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔