صدرٹرمپ نے کشمیر کا معاملہ اٹھایا تو نریندرمودی کے لیے دشواری ہو سکتی ہے، کار پشپ رنجن

جمعہ 20 ستمبر 2019 10:55

صدرٹرمپ نے کشمیر کا معاملہ اٹھایا تو نریندرمودی کے لیے دشواری ہو سکتی ..
نئی دہلی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) بھارت کے وزیرِ اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ (کل) اتوار کو ہیوسٹن میں بھارتی نژاد امریکیوں کے اجتماع سے مشترکہ طور خطاب کریں گے۔امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق یہ پہلا موقع ہوگا جب صدر ٹرمپ اور بھارتی وزیرِ اعظم مودی ممکنہ طور پر کسی تقریب سے ایک ساتھ خطاب کریں گے۔

(جاری ہے)

صدر ٹرمپ نے اشارہ دیا ہے کہ وہ اس موقع پر کوئی اعلان بھی کر سکتے ہیں،تاہم انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کی ہے۔صدر ٹرمپ کی اس تقریب میں شرکت کے معاملے پر ایک سینئر تجزیہ کار پشپ رنجن نے کہا کہ یہ پہلا موقع ہے جب صدر ٹرمپ ایسی کسی تقریب میں شرکت کر رہے ہیں۔بشپ رنجن کا کہنا تھا کہ اس وقت بھارتی مقوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی مبینہ خلاف ورزیوں کے معاملے پر امریکہ اور یورپ میں شدید تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے، اگر بات چیت کے دوران صدر ٹرمپ نے اس معاملے کو اٹھا دیا تو وزیرِ اعظم مودی کے لیے دشواری پیدا ہو سکتی ہے۔