Live Updates

نالائقوں کو بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ سمجھنے کا شعور ہی نہیں، نفیسہ شاہ

سندھ کو فتح کرنے کے خواب دیکھنے کی بجائے مقبوضہ کشمیر کی آزادی پر توجہ دی جائے، بیان

ہفتہ ستمبر 19:31

نالائقوں کو بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ سمجھنے کا شعور ہی نہیں، نفیسہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز کی سیکریٹری اطلاعات ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ نالائقوں کو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کا بیانیہ سمجھنے کا شعور ہی نہیں ہے، بلاول بھٹو زرداری ملک کو بچانے کے لئے آخری حد تک جائیں گے۔ جو لوگ نیب کے ذریعے سندھ پر قبضہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیںسندھ کے عوام ایسا ہونے ہر گز نہیں دیں گے، سندھ کو فتح کرنے کے خواب دیکھنے کی بجائے مقبوضہ کشمیر کی آزادی پر توجہ دی جائے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ آج تمام مکتبہ فکر آصف علی زرداری کے اس بیانیہ سے اتفاق کر رہے ہیں کہ نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے۔ احتساب ڈرامہ تباہ حال معیشت سے توجہ ہٹانے کے لئے ہے۔ عوام بیروزگاری اور مہنگائی کے عذاب میں مبتلا ہیں۔ ڈاکٹر نفیسہ شاہ نے کہا کہ کٹھ پتلی حکومت صرف ٹی وی ڈبوں تک محدود ہے۔ انہوںنے کہا کہ نیب اپنی ساکھ کھو چکا ہے اور وہ صرف سیاسی انجینئرنگ کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سلیکٹڈ وزیراعظم نے اپنی جھوٹی انا،سیاسی مخاصمت اور تعصب کی وجہ سے انتقام کا بازار گرم کرکے قوم کا ایک سال ضائع کر دیا ہے۔
تنازعہ مقبوضہ کشمیر کی بھڑکتی ہوئی آگ سے متعلق تازہ ترین معلومات