وزیر ہوابازی ترکی جانے کے لیے اہلیہ کا پاسپورٹ لے کر ائیرپورٹ پہنچ گئے

پاسپورٹ آپ کا نہیں، آپ کی بیگم کا ہے۔ امیگریشن حکام کے بتانے کے بعدغلام سرور آدھا گھنٹہ لاؤنج میں بیٹھے اپنے پاسپورٹ کا انتظار کرتے رہے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 23 ستمبر 2019 11:10

وزیر ہوابازی ترکی جانے کے  لیے اہلیہ کا پاسپورٹ لے کر ائیرپورٹ پہنچ ..
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔23 ستمبر2019ء) وفاقی وزیر ہوا بازی استنبول روانگی کے لیے ائیر پورٹ پہنچ گئے تاہم اپنا پاسپورٹ گھر چھوڑ آئے اور اہلیہ کا پاسپورٹ لے آئے۔اس حوالے سے میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے جہاں سے اُنہیں استبول روانہ ہونا تھا،وفاقی وزیرجب نیو اسلام آباد ائیرپورٹ پہنچے تو امیگریشن کے وقت حکام نے بتایا کہ یہ پاسپورٹ آپکا نہیں بلکہ آپکی بیگم ہے۔

صورتحال کا علم ہونے پر وفاقی وزیر کے پروٹوکول میں کھلبلی مچ گئی۔عملہ فوری طور پر وفاقی وزیر کا پاسپورٹ گھر سے لے آئے۔اس دوران نصف گھنٹے سے زائد تک وفاقی وزیرغلام سرور نے لاؤنج میں بیٹھ کر انتظار کیا۔پاسپورٹ آنے پر وفاقی وزیر ترکش ائیر لائن کی پرواز پر استنبول روانہ ہو گئے۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ جب ترجمان ایوی ایشن ڈویژن سے رابطہ کر کے موقف معلوم کرنے کی کوشش کی گئی تو ترجمان نے پی ایس ٹو منسٹر سے رابطہ کرنے کا کہا جن سے رابطہ کیا گیا ان کا فون اٹینڈ نہیں ہو سکا۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت میں وفاقی و صوبائی وزراء کی طرف سے اکثر ایسی حرکات کی جاتی ہے جو میڈیا میں خبروں کی زینت بن جاتی ہیں۔کچھ روز قبل ہی دوسرے راستے سے لے جانے پر وزیر داخلہ اعجاز شاہ نے گالی دے کر ڈی پی او پر برہمی کا اظہار کیا تھا۔ انہوں نے گالی دیتے ہوئے کہا کہ مجھے دوسرے راستے سے کیوں لے جایا گیا؟ وزیر داخلہ نے کہا کہ میرے ساتھ ایسا برتاؤ کیا گیا جیسے میں کوئی سپاہی ہوں۔ اس واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی اور میڈیا میں بھی سخت تنقید کی گئی تھی۔ یاد رہے کہ فاقی وزیرداخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ این اے 118 ننکانہ صاحب 2 سے رکن قومی اسمبلی ہیں۔