سدرہ نور نے اپنے گھر میں ڈانس اکیڈمی کھول لی

جمعرات 26 ستمبر 2019 21:04

سدرہ نور نے اپنے گھر میں ڈانس اکیڈمی کھول لی
مانگا منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 ستمبر2019ء) سٹیج کی معروف اداکارہ سدرہ نور نے اپنے گھرمیں ڈانس اکیڈمی کھول لی،آن لائن کے مطابق اس ڈانس اکیڈمی کا افتتاح گذشتہ روز ان کے گھر بحریہ ٹائون میں کیا گیا جس میں اسٹیج آرٹسٹوں نے شرکت کی اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سدرہ نور نے بتایاکہ اس اکیڈمی میں ان گھریلو خواتین کو بھی ڈانس کی تربیت دی جائیگی جو اپنے گھروں میں ہونے والے فنگشنز میں ڈانس کر سکیں گی۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں سدرہ نور نے کہاکہ اس اکیڈمی میں وہ خود ڈانس کی تربیت دینگی جو آسان سٹیپس پر مشتمل ہوگی۔سدرہ نور نے مذید کہاکہ اس اکیڈمی کا خیال انہیں تب آیا جب وہ ایک شادی کی تقریب میں گئیں جہاں پر خواتین کو ڈانس کرنا نہیں آرہاتھا وہیں پر انہیں ان خواتین کے لیئے اکیڈمی کھولنے کا خیال آیا بہت جلد اس اکیڈمی میں کلاسز کا آغاز کردیا جائیگا ۔

متعلقہ عنوان :