Live Updates

عمران خان کشمیر کے ساتھ فلسطین کا بھی ذکر کرتے تو اچھا تھا

مجھے کافی عرصے بعد آٹھ سال پرانا عمران خان نظر آیا امید ہے وہ ہندوستان کے مقابلے کے لئے قوم کو متحد بھی کریں گے۔حامد میر

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 28 ستمبر 2019 12:07

عمران خان کشمیر کے ساتھ فلسطین کا بھی ذکر کرتے تو اچھا تھا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 ستمبر2019ء) وزیراعظم عمران خان کی تقریر پر سینئیر تجزیہ نگاروں کی جانب سے رائے آنے کا سلسلہ جاری ہے۔اسی حوالے سے پاکستان کے سینئیر صحافی حامد میر کا بھی ردِ عمل سامنے آیا ہے جنہوں نے سماجی رابطے کیو یب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہونے والے ظلم وستم اور اسلاموفوبیا کے خلاف انتہائی مؤثر انداز میں بات کی مودی کو بھی رگڑا اور مسلم ممالک کے بہت سے لیڈروں کی خاموشی کا بھی شکوہ کیا روہنگیا مسلمانوں کا بھی ذکر کیا اگر فلسطین کا بھی ذکر کر دیتے تو بہت اچھا ہوتا۔

حامد میر نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے تجارتی مفادات کی وجہ سے انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر خاموش رہنے والوں کو بے نقاب کرتے ہوئے کہا ایک لاکھ کشمیری شہید ہو چکے گیارہ ہزار کشمیری خواتین کی عصمت دری ہو چکی لیکن دنیا نے کچھ نہیں کیا کیونکہ ہندوستان ایک بڑی مارکیٹ ہے.
ایک اور ٹویٹ میں حامد میر نے کہا کہ آج مجھے کافی عرصے بعد آٹھ سال پرانا عمران خان نظر آیا امید ہے وہ ہندوستان کے مقابلے کے لئے قوم کو متحد بھی کریں گے۔

(جاری ہے)

۔حامد میر نے مزید کہا وزیراعظم عمران خان نے جنرل اسمبلی سے خطاب میں کشمیریوں کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی ہے۔وزیراعظم عمران خان نے کشمیر،اسلامو فوبیا اور ناموس رسالت کے معاملات پر بہت تفصیل سے بات کی ہے۔عمران خان نے اسلامو فوبیا پر بات کرکے دنیا بھر کے مسلمانوں کی ترجمانی کی ہے،حامد میر نے مزید کہا کہ عمران خان مسئلہ کشمیر پو جو کچھ کہہ سکتے تھے انہوں نے کہا۔ذوالفقار علی بھٹو کے بعد عمران خان دوسرے لیڈر ہیں جس نے اقوام متحدہ مین انڈین قیادت کو براہ راست اٹیک کیا ہے۔وزیراعظم عمران خان نے نہ صرف مودی کو اٹیک کیا بلکہ آر ایس ایس کا اصل چہرہ بھی بے نقاب کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات