Live Updates

وزیراعلیٰ پنجاب کی حمایت جاری رکھیں گے، چودھری پرویز الٰہی

عثمان بزدارکو پہلے بھی سپورٹ کر رہے تھے آگے بھی کرتے رہیں گے، عمران خان کو ہمیشہ صحیح اور درست مشورہ دیا ہے۔ اسپیکر پنجاب اسمبلی کی وزیر ریلوے کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 5 اکتوبر 2019 15:53

وزیراعلیٰ پنجاب کی حمایت جاری رکھیں گے، چودھری پرویز الٰہی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 اکتوبر2019ء) اسپیکرپنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی حمایت جاری رکھیں گے، عثمان بزدارکو پہلے بھی سپورٹ کر رہے تھے  آگےبھی کرتے رہیں گے، عمران خان کو ہمیشہ صحیح اور درست مشوری دیا ہے۔ وہ آج یہاں وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کو ہمیشہ صحیح رائے دی ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی حمایت جاری رکھیں گے۔ عثمان بزدار کو پہلے بھی سپورٹ کر رہے تھے  آگےبھی کرتے رہیں گے۔ اس موقع پر شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے مسائل کو فرنٹ فٹ سےلیڈ کیا ہے۔ میں تو کابینہ اجلاس میں سبزیوں کے بھاؤ بھی بتاتا ہوں۔ فضل الرحمان کے آگے کنواں اور پیچھے کھائی ہے۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی دھرنے میں شریک نہیں ہوگی۔

شہبازشریف وکٹ  دونوں طرف کھیلتا ہے۔ شہبازشریف23،24 تاریخ تک ایکسپوزہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے خدشہ ہےاس صورتحال سےبھارت فائدہ نہ اٹھا لے۔ بھارت نے چھیڑچھاڑ کی تو فضل الرحمان ذمہ دارہوں گے۔ فضل الرحمان کا خیال ہے کہ وہ کشمیرکے جھنڈے تلے اسلام آباد پہنچ جائےگا۔ دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دو ماہ سے جاری کرفیو پر آزاد کشمیر کے شہریوں کے غم وغصہ کو سمجھتا ہوں۔

ہفتہ کو اپنے ایک ٹویٹ میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام کی حمایت یاانسانی امداد کیلئے لائن آف کنٹرول پار کرنا بھارتی بیانیے سے کھیلنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی بیانیہ یہ ہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیر میں جدوجہد آزادی کی آڑ میں دہشتگردی کرا رہا ہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کو بہانہ بنا کر بھارت لائن آف کنٹرول کے پار حملہ کرسکتا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات