سب ڈویژن سماہنی میں زرعی شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے‘اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سماہنی

اتوار 6 اکتوبر 2019 14:35

سماہنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2019ء) سب ڈویژن سماہنی میں زرعی شعبہ تیزی سے ترقی کر رہا ہے سبزیات کے ٹنل بڑی حد تک مقامی منڈیوں کو صحت افزاء سبزیات مہیا کر رہے ہیں ،باغبابی کا شعبہ بھی فروغ پا رہا ہے نجی سیکٹر ہر طرح کے موسمی پھل گھریلو سطح پر حاصل کر رہا ہے ،محکمہ زراعت آزادکشمیر مختلف پروگراموں کے ذریعے اگاہی مہم کو موضع سطح پر متعارف کروا کر ترقی پسند کسانوں کو فنی معاونت دے رہا ہے ،ان خیالات کا اظہار ریاستی میڈیا کے نامہ نگاروں سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر محکمہ زراعت سماہنی چوہدری محمد اصغر نے کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ جڑی بوٹی کی تلفی کیلئے کسان محکمہ کی تجویز پر عمل کرکے بہتر فصلات کا حصول ممکن بنا رہے ہیں ،محکمہ زراعت سبزیات کے موسمی بیج سکولز سطح پر موضع جات تک پہنچا رہا ہے بطور نمونہ و اگاہی محکمہ زراعت نے مختلف مقامات پر فصلوں کی جدید کاشت کیلئے پلاٹ بنا رکھے ہیں جہاں سے کسان اگاہی حاصل کر رہے ہیں سماہنی میں گلیڈی کی فصل منافع بخش کاروبار کے طور پر سامنے آگئی ہے ،محکمہ زراعت رجسٹرڈ ترقی پسند کسانوں میں اوزار کٹ سمیت بیج فصلات و سبزیات ،کھاد پر سبسیڈی دے رہا ہے کسانوں کو مکئی کی شاندار فصل کاشت کرنے پر مبارکباد ہے 15نومبر سے گندم کی بیجائی کا سیز ن شروع ہو رہا ہے بارشوں کی بدولت گندم کی کاشت کیلئے فضا و موسم ساز گار ہے امید ہے سماہنی میں ریکارڈ ساز گندم کی پیدوار متوقع ہے سماہنی میں قائم زراعت کے تمام دفاتر میں کسانوں کیلئے ہر طرح کی سہولیات فراہم ہیں ۔

متعلقہ عنوان :